لسبیلہ(ثبوت نیوز) پاکستان کوسٹ گارڈزکی اسمگلنگ کے خلاف مختلف کاروائیاں کروڑوں روپے مالیت کی منشیات اور غیر قانونی اشیاء برآمد ایک اسمگلر گرفتار گرفتار‘تفصیلات کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈزکو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ گوادر(بلوچستان) سے بھاری مقدار میں منشیات اسمگل ہونے کا خدشہ ہے۔
جس کو مدِنظر رکھتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز نے متعلقہ کمانڈر ز کو اپنے علاقے میں چیکنگ مزیدسخت کرنے کے احکامات جاری کیے پاکستان کوسٹ گارڈز کے علاقہ کمانڈرز نے جوانوں کے ہمراہ موبائل گشت پارٹیاں ترتیب دیں اور مشکوک مقامات کی نگرانی شروع کر دی گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مختلف جگہوں پر پاکستان کوسٹ گارڈ نے کاروائیاں کرکے بڑی تعداد میں منشیات اور غیر قانونی اشیاء برآمد کرلی ہے موبائل گشت کے دوران تالار تربت روڈ کے مقام پر ایک مشکوک نقل و حرکت کاتعاقب کیا گیا۔
موبائل گشت کودیکھ کر ملزمان رات کے اندھیرے اور پہاڑی علاقے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔مشکوک پہاڑی علاقے کی تلاشی کے دوران 1770 کلو گرام اعلی کوالٹی کی چرس برآ مدکرلی گئی ہے جبکہ ناکہ کھارڑی چیک پوسٹ سے ایک کار کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی09 کلو گرام اعلی کوالٹی کی افیون برآمد کر کے1 اسمگلر کو گرفتار کرلیا ہے
جبکہ ناکہ کھارڑی چیک پوسٹ وندر بلوچستان پر ایک اور کاروائی کرتے ہوئے مختلف گاڑیوں سے 2,305 کلو گرام چھالیہ،1175پیکٹ انڈین گٹکا،120پیکٹ نسوار، 136بیگز چائنا سالٹ،93 عدد مختلف گاڑیوں کے ٹائرز اور غیر ملکی سگریٹ برآمدکر لیئے ہیں
ترجمان کوسٹ گارڈ کے مطابق تمام اسمگل کی جانے والی منشیات، چھالیہ اور متفرق اشیاء کو پاکستان کوسٹ گارڈز نے اپنی تحویل میں لے کر مزید قانونی کارروائی کی جا رہی ہیجبکہ پکڑی جانے والی متفرق اشیاء اور منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت تقریباً 1956.86/ملین روپے کے لگ بھگ ہیپاکستان کوسٹ گارڈز اس امر کا اعادہ کرتی ہے کہ مستقبل میں بھی اس طرح کی کاروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گی
تا کہ وطنِ عزیز کو اس لعنت سے نجات دلائی جا سکے اور اس مقصد کے حصول کے لئے تمام دستیاب وسائل کو بھرپور طریقے سے بروئے کار لایا جائے گا۔
پاکستان کوسٹ گارڈزکی اسمگلنگ کے خلاف آپریشن
