بلوچستان میں ایک بارپھر تبدیلی یا دوستی‘سیاسی سرگرمیاں ایک بار پھر چل پڑی وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے گھر پہنچ گئے

کوئٹہ(ثبوت نیوز) بلوچستان میں ایک بارپھر تبدیلی یا دوستی‘سیاسی سرگرمیاں ایک بار پھر چل پڑی وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے گھر پہنچ گئے

واضح رہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی صدر وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو کی سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی اراکین اسمبلی میر عارف جان محمد حسنی، میر سلیم احمد کھوسہ، سابق صوبائی وزیر پرنس علی احمد زئی بھی اس موقع پر موجود تھے

ملاقات میں صوبے کی موجودہ سیاسی صورتحال اور پارٹی امور سے متعلق اور ترقیاتی منصوبوں اور کوئٹہ ترقیاتی پیکیج پر بھی تبادلہ خیال کیاگیاملاقات میں صوبے میں سیلابی صورتحال اور امدادی سرگرمیوں پر بات چیت کی گئی

‘ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہاکہ ضلع لسبیلہ کے متاثرہ علاقوں امدادی سرگرمیوں کو تیز کیا گیاصوبہ بھر میں سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں امداد و بحالی کے کام جاری ہے۔