کوئٹہ(ثبوت نیوز)بلوچستان پروفیسر اینڈ لیکچرار ایسوسی ایشن کے صدر پروفیسر حمید خان‘ جنرل سیکرٹری پروفیسر رزاق الفت نے وزیراعلیٰ بلوچستان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ گریڈ20کے اساتذہ کیلئے ڈی آر اے منظوری دی جائے
کیونکہ بلوچستان میں ڈی آر اے کی منظوری سے گریڈ 20کے اساتذہ کی تنخواہیں گریڈ 19کے اساتذہ کی تنخواہ سے کم ہو گئی ہے جو کہ فنانس اور سروس رولز کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے بلوچستان میں ڈی آر اے کی وجہ سے ملازمین کی تنخواہوں میں مزید ظالمانہ تفریق کا اضافہ ہوا ہے
یہ بات انہو ں پروفیسر کوثر عطاء غرشین‘ پروفیسر خلیل خان‘پروفیسر رضا اور دیگر کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی‘انہوں نے کہاکہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں تفریق کو کم کرنے کیلئے وفاقی حکومت نے مارچ2021میں ڈی آر اے کی منظوری گریڈ19کو دی اور گریڈ20-22کے ملازمین کو جولائی2021میں ڈی آر اے دیاگیا
اور صوبوں کو ہدایت دی کہ وہ بھی اپنے ملازمین کو ڈ ی آر اے دے لیکن بلوچستان نے ڈی آر اے صرف گریڈ 1تا19کے ملازمین کیلئے ڈی آر اے کی منظوری دیدی اور گریڈ20کے ملازمین کو نظر انداز کیا انہوں نے کہاکہ گریڈ20کے افسران کو لاکھوں روپے کی مد میں دئیے جاتے ہیں
اس کے علاوہ وہ نصف درجن دیگر الاؤنس دئیے جاتے ہیں دوسری جانب 20گریڈ کے اساتذہ ان تمام الاؤنس سے محروم ہے جب وفاقی حکومت نے ڈی آر اے کا اطلاق گریڈ1تا22پر کیا ہے تو حکومت بلوچستان کو چاہئے کہ وہ گریڈ 20کے اساتذہ کو بھی ڈی آر اے دے انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ گریڈ20کے اساتذہ کے لئے ڈی آر اے کی منظوری دی جائے۔
گریڈ20کے اساتذہ کیلئے ڈی آر اے منظوری دی جائے گریڈ 20کے اساتذہ کی تنخواہیں گریڈ 19کے اساتذہ کی تنخواہ سے کم ہو گئی‘‘ پروفیسر اینڈ لیکچرار ایسوسی ایشن
