دو منزلہ تہہ خانے کی اجازت ہونی چاہئے بلڈنگ کوڈ میں ترامیم آچکی ہیں نئے قوانین کے تحت 65 فٹ اونچی عمارتوں کی اجازت ہے‘‘ ایڈمنسٹر میٹروپولٹین کوئٹہ

کوئٹہ(ثبوت نیوز) ایڈمنسٹریٹر میٹروپولٹین کارپوریشن کوئٹہ جبار بلوچ اور انجمن تاجران بلوچستان کے صدر رحیم آغا نے کہا ہے کہ میٹروپولیٹن اور انجمن تاجران کو ملاکر صاف اور سرسبز کوئٹہ کی مہم چلارہے ہیں

کوئٹہ شہر کو صاف رکھنا سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے کوئٹہ اب تک کلین گرین منصوبے کے تحت پہلے مرحلے میں وال پینٹنگ کا کام کیا جناح روڈ پر اور گردونواح‘پرنس روڈ کواری روڈ میں اسٹریٹ لائٹس بحال کی جاچکی ہیں

کوئٹہ شہر میں روزانہ دو ہزار ٹن کچرہ پیداا ہوتا ہے ائیر پورٹ روڈ پر چھ سو چنار کے درخت لگائے گئے ہیں ان کی تین سالوں تک دیکھ بال کوئٹہ کے تاجر نے لی ہے دو منزلہ تہہ خانے کی اجازت ہونی چاہئے1935 کے بلڈنگ کوڈ میں ترامیم آچکی ہیں نئے قوانین کے تحت 65 فٹ اونچی عمارتوں کی اجازت ہے

میٹرو پولیٹن کارپوریشن جو ذمہ داری دیگی قبول کرینگے کوئٹہ شہر کی خوبصورتی اور ترقی و خوشحالی کیلئے عوام میں شعور اجاگر کرنے کیلئے گرین سٹی کوئٹہ کے نام سے ایک لاکھ پمفلٹ تقسیم کریں گے

یہ بات انہوں نے میٹروپولٹین کے ہال میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی‘ایڈمنسٹریٹر جبار بلوچ نے کہاکہ کوئٹہ شہر کے وسطی علاقوں کو ماڈل بنانے کا منصوبہ ہے اور شہر کو صاف رکھنے کیلئے تاجروں سے بات چیت کی ہے

اس سلسلے میں کوئی کوتاہی اور غفلت برداشت نہیں کریں گے کوئٹہ شہر کی بہتری کیلئے ہر حد تک جائیں گے شہر کو صاف رکھنا سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے انہوں نے کہاکہ کوئٹہ تمام مارکیٹس اور بازار وسطی علاقے میں شامل ہیں کوئٹہ اب تک کلین گرین منصوبے کے تحت پہلے مرحلے میں وال پینٹنگ کا کام کیاہے

فائن آرٹس کے طلبا اور جامعات نے پندرہ دنوں تک دیواروں کی خوبصورتی کیلئے کام کیا جس پر یونیورسٹی کے وی سی ودیگر انتظامیہ کے تعاون کرنے پر شکر گزار ہیں انہوں نے کہاکہ کچرے کے ڈھیر کے ٹھکانے کیلئے کام ہورہا ہے کوئٹہ شہر میں روزانہ دو ہزار ٹن کچرہ پیدا ہوتا ہے جتنے وسائل میٹروپولٹین کارپوریشن کے ساتھ ہے ان وسائل میں رہ کر کوئٹہ شہر کی بہتری اور خوبصورتی کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھارہے ہیں

اس سلسلے میں ہرمکتبہ فکر کو آگے آنا ہوگا ائیر پورٹ روڈ پر چھ سو چنار کے درخت لگائے گئے ہیں ان کی تین سالوں تک دیکھ بال کوئٹہ کے تاجر نے لی ہے عوام شہر کو صاف رکھنے کیلئے آگے آئیں کوئی بھی درخت کسی وارث کے بغیر نہ رہے

لوگوں کو درخت اپنائے جناح روڈ کو ماڈل سڑک بنانے کا عزم ہے جناح روڈ پر اور گردونواح‘پرنس روڈ کواری روڈ میں اسٹریٹ لائٹس بحال کی جاچکی ہیں پہلے مرحلے میں خراب اسٹریٹ لائٹس کو فعال کیا جارہا ہے تاجروں کے ساتھ ملکر جناح روڈ کو ماڈل سڑک بنایا جارہا ہے

انہوں نے کہاکہ سریاب پل میٹروپولیٹن کی ملکیت نہیں اس حوالے سے بات چیت ہورہی ہے دو منزلہ تہہ خانے کی اجازت ہونی چاہئے 1935 کے بلڈنگ کوڈ میں ترامیم آچکی ہیں نئے قوانین کے تحت 65 فٹ اونچی عمارتوں کی اجازت ہے

اس موقع پر انجمن تاجران بلوچستان کے صدر رحیم آغا نے کہاکہ کوئٹہ شہر کی خوبصورتی و ترقی کیلئے تاجران ہے ہر وقت تعاون کیا ہے انجمن تاجران بلوچستان نے ہمیشہ میٹرو پولیٹن کے ساتھ تعاون کیا ملک کے دیگر شہروں سے طعنے ملتے ہیں کہ یہاں ٹریفک سنگل اور پبلک لٹرین تک نہیں

میٹرو پولیٹن کارپوریشن جو ذمہ داری دے گی قبول کرینگے انہوں نے کہاکہ کوئٹہ شہر کی خوبصورتی اور ترقی و خوشحالی کیلئے عوام میں شعور اجاگر کرنے کیلئے گرین سٹی کوئٹہ کے نام سے ایک لاکھ پمفلٹ تقسیم کریں گے۔