کوئٹہ؛ میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے ملازمین کا تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف احتجاج تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باعث مالی مشکلات کا سامنا

کوئٹہ(ثبوت نیوز) میٹرو پولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کے ملازمین نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف میٹروپولیٹن کے احاطے میں احتجاجی مظاہرہ کیا‘مظاہرین اپنے مطالبات کے حق میں نعرہ بازی اور ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے

اتحاد لیبر یونین کے صدر حضرت خان‘ حاجی حبیب الرحمن بازئی‘حاجی یوسف‘عمران جان‘نتھانیل اختر اور دیگر نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تین ماہ سے مستقل اور یومیہ اجرت پر کام کرنے والے ملازمین کی تنخواہ ادا نہیں کی گئی

جبکہ ایک سال سے گریجیوٹی اور ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن بند ہے تنخواہیں نہ ہونے کی وجہ سے ملازمین کے گھر میں فاقے پڑھ گئے ہیں بار بار وعدوں کے باوجود تاحال تنخواہیں ریلیز نہیں کی جارہی ہے

جس کی وجہ سے غریب ملازمین کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں اور نان شبینہ کے محتاج بن گئے ہیں انہوں نے کہاکہ تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باعث مالی مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ ہماری زندگی کا گزر بسر صرف یہی تنخواہ سے وابستہ ہے

انہوں نے کہاکہ سیکریٹری فائنانس اور سیکریٹری لوکل گورنمنٹ کی ناہلی کے باعث ملازمین پریشان ہیں انہو ں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ میٹروپولٹین ملازمین کی تنخواہیں فوری طور پر بحال کی جائے بصورت دیگر احتجاج میں مزید وسعت لائیں گے

جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ حکام پر عائد ہو گی۔