پشتونخواوطن پرآنے والا دور بہت مشکل ہوگانوجوان طبقہ کو ہر سطح پر محرومیوں میں دھکیلا جارہا ہے‘محسن داوڑ

کوئٹہ(ثبوت نیوز)نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے چیئرمین محسن داوڑ نے کہا ہے کہ این ڈی ایم پشتونخوا وطن اور ملک کی حقیقی جمہوری، ترقی پسند اور نیشنلسٹ سیاسی پارٹی ہے جس کا قیام موجودہ دور کے علمی، سیاسی تقاضوں اور ہمارے عوام کی قومی ضرورتوں کے مطابق ممکن ہوا ہے۔

اس پلیٹ فارم پر متحد ہوکر آمرانہ قوتوں کی استعماری بالادستی اور استحصال کا خاتمہ کرکے عوام کو قومی حقوق و اختیارات کا مالک بنانے کے ساتھ ساتھ ایک حقیقی جمہوری اور فلاحی معاشرہ قائم کیا جاسکتا ہے‘

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں حقیقی جمہوری، ترقی پسند اور نیشنلسٹ سیاست سے اتفاق کرتے ہوئے درجنوں طلباء نے عطاء اللہ نافع اور سلیمان شاہ کی قیادت میں این ڈی ایم میں شمولیت کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا

طلباء سے این ڈی ایم کے مرکزی جنرل سیکرٹری مزمل شاہ، ممبر مرکزی آرگنائزنگ کمیٹی ہارون بازئی، چیئرمین صوبائی آرگنائزنگ کمیٹی احمد جان خان، ترجمان صوبائی آرگنائزنگ کمیٹی انجینئر ایمل خان اور ممبر صوبائی آرگنائزنگ کمیٹی شیر اسلام نے خطاب کیا

چیئرمین محسن داوڑ نے طلباء کو این ڈی ایم میں شمولیت پر مبارک باد اور داد تحسین پیش کی۔ اس موقع پر انہوں نے خطاب میں کہا کہ این ڈی ایم پشتونخوا وطن اور ملک کی حقیقی جمہوری، ترقی پسند اور نیشنلسٹ سیاسی پارٹی ہے

جس کا قیام موجودہ دور کے علمی، سیاسی تقاضوں اور ہمارے عوام کی قومی ضرورتوں کے مطابق ممکن ہوا ہے۔اس پلیٹ فارم پر متحد ہوکر آمرانہ قوتوں کی استعماری بالادستی اور استحصال کا خاتمہ کرکے عوام کو قومی حقوق و اختیارات کا مالک بنانے کے ساتھ ساتھ ایک حقیقی جمہوری اور فلاحی معاشرہ قائم کیا جاسکتا ہے

انہوں نے کہا کہ ریاست کی استعماری قوتوں نے پورے پشتونخوا وطن پر ریاستی دہشت گردی مسلط کی ہے اور یہ ثابت ہے کہ تمام فرقہ پرست اور دہشت گرد عناصر اور قوتوں کی بنیاد رکھ کر اس کی پرورش ریاست کے استعماری قوتوں نے کرکے اسے اپنی استعماری و توسیع پسندانہ عزائم بالخصوص تاریخی افغانستان کے خلاف گزشتہ چار دہائیوں سے استعمال کیا جا رہا ہے

اور آج افغانستان و افغان عوام پر تاریکی اور وحشت و بربریت مسلط کرکے خطے کی امن و سلامتی کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے استعماری قوتوں کی استعماری و استحصالی پالیسیوں کی وجہ سے ملک آج سنگین سیاسی، معاشی، سماجی بحرانوں کا شکار ہے

اور خطے و عالمی سطح پر تنہا ہے۔ انہوں نے نئے شامل ہونے والوں کو دادو تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے این ڈی ایم کو مزید منظم اور فعال بنائیں گے‘اس موقع پر صوبائی آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبران عنایت شاہ، رحمت وطن پال اور شیر اسلام بھی موجود تھے۔