کوئٹہ(ثبوت نیوز)سرکاری ہسپتالوں میں عوامی سہولیات نہ ہونے کے برابر‘دوسری جانب وفاقی حکومت کی جانب سے ادویات کی قیمتوں میں اضافے سے غریب عوام پریشان اور غریب عوام کا علاج و معالجہ دسترس سے باہر ہو گئی
واضح رہے کہ ایک طرف ہمارے ہاں جو سرکاری ہسپتالیں ہے وہاں پر عوام کا علاج نہ ہونے کے برابر ہے سنیئر اور جونیئر ڈاکٹرز ہفتے میں ایک بار آکر ایک گھنٹہ ا و پی ڈی کرکے دوبارہ پرائیویٹ ہسپتالو ں کی طرف رخ کرتے ہیں
ساتھ میں اکثر اوقات سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کے ساتھ نرس‘پیرامیڈیکس اور دیگر تنظیمیں جب دل چاہئے وہ ہڑتال کرکے ہسپتال کو بند کرتے ہیں سرکاری ہسپتالوں میں سسٹم نہ ہونے کے وجہ سے عوام کے علاج نہ ہونے کے برابر ہے
ساتھ میں حالیہ دنوں میں وفاقی حکومت کی جانب سے ایک بار پھر ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے یہ تاثر دیا کہ اس ملک میں غریب عوام کی علاج و معالجہ مشکل ہوچکا ہے
غریب عوام کی علاج و معالجہ نہ ہونے کی وجہ سے عوام انتہائی پریشان ہے اور عوامی حلقوں نے حکومت وقت سے مطالبہ کیا کہ بلوچستان میں سرکاری ہسپتالوں میں سرکاری ڈاکٹروں کو ڈیوٹی کا پابند سرکاری ادویات کو غریب عوام پر تقسیم کیا جائے
اور ساتھ میں جو ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کیا اس کو واپس لیا جائے۔
سرکاری ہسپتالوں میں عوامی سہولیات نہ ہونے کے برابر‘ غریب عوام رل گئے وفاقی حکومت کی جانب سے ادویات کی قیمتوں میں اضافے سے غریب عوام پریشان
