وزیراعلیٰ بلوچستان اور جام کمال خان کو منانے کیلئے صلاح ومشورے شروع قدوس بزنجو کا وفاقی وزیرمولاناواسع کو بھی جام کمال کو راضی کرانے کرداراداکرنے کا مطالبہ

کوئٹہ(ثبوت نیوز)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور سابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر جام کمال خان کے درمیان رابطے بحال کرنے اور ایک دوسرے کے منانے کیلئے صلاح ومشورے شروع ہو گئے جلد ہی مثبت پیش رفت ہونے کا امکان ہے

ذرائع کے مطابق بلوچستان کی سیا ست پر ازسر سوخ رکھنے والے علی حسن جو کہ ہمیشہ بلوچستان کی سیا ست میں ہمیشہ کردار ادا کیا ہے ایک بارپھر وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور سابق وزیراعلیٰ میر جام کمال خان کے درمیان صلح کرانے کیلئے ٹاسک دے دیا گیا

علی حسن وزیراعلیٰ قدوس بزنجو کے قریبی ساتھی سمجھے جاتے ہیں وہ بی اے پی کی سینیٹر کے شوہر ہے سیاست پر اثررکھنے والے علی حسن بھوتانی کو کابینہ سے آؤٹ کرنے میں پیش پیش ہے قدوس بزنجو کا وفاقی وزیرمولاناواسع کو بھی جام کمال کو راضی کرانے کرداراداکرنے کا مطالبہ کیا گیا

سابق وزیراعلیٰ راضی ہونے کیلئے پہلی شرط حب ضلع کے نوٹیفکیشن کی واپسی رکھ لی حب ضلع کا نوٹیفیکشن واپس لینے پر قدوس بزنجو راضی ہوگئے ہیں نیا ضلع حب کے نوٹیفیکشن پر عمل کو روک دیا گیا ضلع انتظامی افسران کی تعیناتی کے عمل کو بھی روک دیاگیا۔