حکومت اور جمعیت علماء اسلام کے درمیان معاملات بالا اخر طے پاگئے پی ٹی آئی میں سے ایک کے سوا تمام وزراکو کابینہ سے آوٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا

کوئٹہ(ثبوت نیوز)بلوچستان حکومت اور جمعیت علماء اسلام کے درمیان معاملات بالا اخر طے پاگئے پی ٹی آئی اور آزاد ممبران کو کابینہ سے فارغ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا‘ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو او ر جمعیت علماء اسلام مولانا عبدالواسع کے درمیان جمعیت کی صوبائی حکومت میں شامل ہونے کے معاملات طے پا گئے

سردار صالح بھوتانی‘سید احسان شاہ‘ڈپٹی سپیکر سردار بابر خان موسیٰ خیل سمیت کئی وزراء کو فارغ کیا جائے گا ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی میں سے ایک کے سوا تمام وزراکو کابینہ سے آوٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا

جبکہ صوبائی وزیر نورمحمد دمڑ کو محکمہ خزانہ دینے کا امکان ہے جبکہ محکمہ ایری گیشن نوابزادہ طارق مگسی کو دینے کا فیصلہ ہواہے وزیراعلیٰ نے نصیب اللہ مری کے علاوہ پی ٹی آئی کے تمام وزرا کو فارغ کرنے پر راضی ہوگئے۔