وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور مولانا عبدالواسع کے درمیان اہم ملاقات آج متوقع جمعیت کو حکومت میں شامل ہونے سے متعلق حتمی فیصلہ کیا جائے گا

کوئٹہ(ثبوت نیوز)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیرمولانا عبدالواسع کے درمیان آج بروز سوموار ایک اہم ملاقات متوقع ہے جس میں حکومت میں جمعیت علماء اسلام کو شامل کرنے کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا

وزیراعلیٰ بلوچستان نے جمعیت سے دو دن کا وقت مانگا تھا جو آج پورا ہورہا ہے ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع کے درمیان گزشتہ شب وفاقی وزیر ہاوسنگ اینڈ ورکس کی رہائش گاہ پر ملاقات ہوئی تھی

جس میں بلوچستان کے مختلف سیاسی صورتحال اور سیلاب سے تباہ سے متعلق کے علاوہ جمعیت علماء اسلام کوحکومت میں شامل ہونے کے حوالے سے بھی تفصیلی بات چیت ہوئی جس پر وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے سوموار تک وقت مانگا تھا

اور آج وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور جمعیت کے صوبائی امیر مولاناعبدالواسع کے درمیان اہم ملاقات متوقع ہے جس میں جمعیت علماء اسلام کو حکومت میں شامل ہونے سے متعلق حتمی فیصلہ کیا جائے گا اور امکان ہے کہ پیر کی شام چھ بجے تک جمعیت کے چار وزراء بھی حلف اٹھائیں گے۔