کوئٹہ(ثبوت نیوز) حکومت بلوچستان نے سابق ترجمان لیاقت شاہوانی کو بذریعہ اخبار نوٹس جاری کر دیا لیاقت شاہوانی کے خلاف چیف منسٹر سیکرٹریٹ نے اخبارات میں اشتہار چھاپ دیا دوہری تنخواہ کی مد میں 22 لاکھ 94 ہزارروپے سے زائد قومی خزانے سے وصول کیئے
نوٹس کے مطابق بارہا آپ کو تحریری وزبانی آگاہ کرتے رہے کہ پیسے واپس جمع کرادیں لیاقت شاہوانی ماہانہ اقساط پر مطلوبہ رقم جمع کرانے پر راضی بھی ہوئے تھے دواقساط جمع کرانے کے بعد 12 لاکھ 35 ہزار200 روپے بقایا ہے
فوری طورپر پیسے جمع کرائے وگرنہ انٹی کرپشن میں ایف آئی آردرج کی جائے گی۔
دوہری تنخواہ کی مد میں لاکھوں روپے وصول کئے جان والے سابقہ ترجمان حکومت بلوچستان کو نوٹس جاری
