زمینداروں کو بلڈوزر ٹریکٹر کے گھنٹے سستا بیج اور یوریا سمیت بجلی کی بلاتعطل سپلائی کی فراہمی یقینی بنائی جائے‘‘جام کمال

لسبیلہ (ثبوت نیوز)سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جام آف لسبیلہ نواب جام کمال خان عالیانی نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیلاب کی وجہ سے بہت نقصانات ہوئے ہیں لیکن سب سے زیادہ جو طبقہ متاثر ہوا ہے وہ کاشتکاروں کا ہے ناصرف انکی فصلیں خراب ہوئی ہیں

بلکہ انکی زمین آبپاشی کا نظام بندات اور انفراسٹرکچر گھر اور زمین پر ہونے والی سرمایہ کاری کا بھی نقصان ہوا ہے کاشتکار پورے ملک کے لیئے اناج چاول چینی کپاس اگاتے ہیں اگر بروقت انکی امداد نا کی گئی

تو اسکا اثر دیگر طبقے کے لوگوں پر بھی پڑے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری ایک بیان میں کیا جام کمال خان نے کہا کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں فوری اقدامات کریں تاکہ گندم کی فصل کیلئے کام کیا جائے

زمینداروں کو بلڈوزر ٹریکٹر کے گھنٹے سستا بیج اور یوریا سمیت بجلی کی بلاتعطل سپلائی کی فراہمی یقینی بنائی جائے انہوں نے کہا کہ یہ اس وقت سب سے بڑی ضرورت ہے

جسے بلکل نظر انداز نا کیا جائے حالیہ سیلاب میں گھر اور مال تو اجڑ گیا اگر اس سیزن میں کاشتکاروں سے روزی بھی چھین لی گئی تو حالات خراب ہونگے جام کمال خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں فوری طور پر زراعت ایمرجنسی نافذ کرنے کی اشد ضرورت ہے۔