آزای کی زندگی کا ایک دن غلام کی ہزار سالہ زندگی سے بہتر ہے ہمیں ذاتی نہیں‘ قومی مفاد عزیز رکھنا ہو گا‘علماء اکرام

کوئٹہ(ثبوت نیوز)جید علماء اکرام نے کہا ہے کہ 14اگست ہمارے ملک پاکستان کیلئے ایک اہم دن ہے اس دن کی مناسبت سے ہم نے یہ عہد کرنا ہے کہ ملک کی مضبوطی اور کامیابی کیلئے ہمیں اپنی جدوجہد جاری اس دن کی مناسبت سے ناچ گانوں کی بجائے نوافل اور خدا کا شکر ادا کریں

پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جہاں مسلمانوں کے ساتھ دیگر مذاہب سے تعلق کرنے والے کمیونٹی کو اپنی عبادات کیلئے بھرپور آزادی حاصل ہے‘ ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی‘ جامع مسجد کے خطب مولانا انوارالحق حقانی‘ڈاکٹر عطاء الرحمن‘مولانا عبدالمتین اخونذادہ ودیگر نے یوم آزادی کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہی

انہوں نے کہاکہ آزای کی زندگی کا ایک دن غلام کی ہزار سالہ زندگی سے بہتر ہے ہمیں ذاتی نہیں‘ قومی مفاد عزیز رکھنا ہو گا‘ اس لیے آزادی کے موقع پر سڑکوں پر ہاہا کار مچانا‘ ہوائی فائرنگ کرنا آتش بازی کرنا، خواتین سے بدتمیزی کرنا‘ راستوں کو بند کرنا کسی طرح بھی آزادی کی تعریف میں نہیں آتا

یہ ملک ہم سب کا ہے پاکستان کی بنیادوں میں لاکھوں شہداء کا خون شامل ہے ایک آزاد مملکت کے لئے مسلمانوں نے بے شمار قربانیاں دیں انہوں نے کہاکہ اس موقع پر ہمیں کشمیر کے مظلوم مسلمانوں اور مستحق لوگوں کو نہیں بھولنا چاہیے

اگر 14اگست کو ہر پاکستانی ایک جھنڈ ا لہرائے تو بھارت کو اعصابی شکست کا شکار کیا جا سکتا ہے جشن آزادی کے موقع پر پاکستان کے دفاع کیلئے قربانیاں دینے والی پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ ہم سرحدوں کے محافظوں کوہمیشہ سلام پیش کرتے رہیں گے اور انکے شانہ بشانہ رہیں گے

اس میں کوئی شک نہیں کہ موجودہ حکومت اور عوام جشن آزادی کے موقع پر ایک پیج پر ہیں اور پوری قوم کا جذبہ قابل دید ہے بھارت ہمارا ازلی دشمن ہے جو ناصرف پاکستان کی سرحدوں کی خلاف ورزی کے ساتھ ساتھ مقبوضہ جموں کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر مظالم ڈھانے میں مصروف ہے‘ہمیں جشن آزادی کے موقع پر اس بات کا عہد کرنا چاہئے

کہ ہم کشمیر یوں کے حقوق کے لئے انکے شانہ بشانہ جدوجہد کریں گے اور پاکستان کی ترقی، خوشحالی،امن قیام کیلئے کسی قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کریں گے ہمیں آج کے دن اس بات کا بھی عہد کرنا چاہئے کہ ہم اپنے خطے کے غریب لوگوں کی مدد کرنے میں کوشاں رہیں گے انہوں نے کہاکہ ہم اس دن کی قدر کرنی چاہئے

آزاد ملک کا ان لوگوں سے پوچھے جو آج تک غلامی کی زندگی گزاررہے ہیں بلکہ ان لوگوں سے بھی پوچھے جو دوسرے ملک میں رہائش پذیر تو ہے لیکن ان کو اپنی مذہب عبادت کرنے کی آزادی میسر نہیں پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جہاں مسلمانوں کے ساتھ دیگر مذاہب کو اپنی عبادات اور نظریات کی مکمل آزادی حاصل ہے۔