پاکستان کی آزادی کیلئے ہمارے بزرگوں نے جو قربانیاں دی ان کو کسی صورت رائیگا ن نہیں جانے دیں گے‘وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات ‘شاہ زین بگٹی

سبی(ثبوت نیوز) جمہوری وطن پارٹی کے سر براہ وفاقی وزیر انسداد منشیات نوابزادہ شاہ زین بگٹی نے کہا ہے کہ پاکستان خوبصورت ملک ہے بلوچستان اس ملک کا خوبصورت حصہ ہے پاکستان کی آزادی کیلئے ہمارے بزرگوں نے جو قربانیاں دی ان کو کسی صورت رائیگا ن نہیں جانے دیں گے

آزادی کی قد نہ کرنے والی قومیں تباہ وبرباد ہوجاتی ہیں جمہوری وطن پارٹی بلوچستان کی تعمیر وترقی عوام کی خوشحالی کیلئے ہر فورم پر جدوجہد کررہی ہیں بلوچستان کے کونے کونے میں پاکستان زندہ باد کے نعرے گونج رہے ہیں

کارکناں یوم آزادی کی تقریبات میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمہوری وطن پارٹی سبی کے آرگنائز سابق کونسلرخان بشیر خان باروزئی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پرجمہوری وطن پارٹی کے کارکناں بھی موجودد تھے

قبل ازین خان بشیر خان باروزئی نے سبی سمیت دیگر علاقوں میں جمہوری وطن پارٹی کی سرگرمیاں کارکناں سمیت شہریوں کو درپیش مسئلہ مسائل کے حوالے سے تفصیلی آگہی فراہم کی جمہوری وطن پارٹی کے سر براہ وفاقی وزیر انسداد منشیات نوابزادہ شاہ زین بگٹی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ

آزادی ایک نعمت ہے پاکستان کے قیام کے وقت بلوچستان نے جو قربانیاں دی ان کو تاقیامت سنہری الفاظوں میں یاد رکھا جائے گا پاکستان کی آزادی کیلئے ہمارے آباؤ اجداد نے جو قربانیوں دیں وہ کبھی فراموش نہیں کرسکتے

آزاد اور خود مختیار ملک کے حصول کیلئے مرد خواتین بچے بوڑھے نوجوانوں نے برابر کی جدوجہد کی آج ہمیں اپنے ان شہداء پر فخر ہیں جنہوں نے اپنے خون کے چراغ روشن کرکے آزادی کی نعمت فراہم کی موجودہ حالات میں ہم سب کی ذمہ داریاں ہے کہ ملک وقوم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں

انہوں نے کہا کہ چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اتحاد ویگانگت اور قومی جذبے کو فروغ دینا ضروری ہیں ہم ایک قوم بنا کر اپنے ملک کی حفاظت کرنی ہوگی انہوں نے کہا کہ پاکستان تاقیامت آزاد رہنے کیلئے قائم ہواانہوں نے کہا کہ جشن آزادی منانے کا مقصد قیام پاکستان کی جدوجہد میں جانیں قربان کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے

انہوں نے کہا جمہوری وطن پارٹی کے زیراہتمام جشن آزادی کی تقریبات شایان شان سے منائی جائے گی ہر چھوٹے بڑے شہر میں پاکستان پرچم لہراتے نظر آرہے ہیں انہوں نے کہا بلوچستان پاکستان کو خوب صورت حصہ ہے جس کی تعمیر وترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے جمہوری وطن پارٹی ہر ممکن جدوجہد کررہی ہیں

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے مسائل وعوامی مشکلات کو دور کرنے کے لئے قومی و صوبائی اسمبلیوں میں اپنی آواز بلند کررہے ہیں عوام کو درپیش مسائل کے خاتمہ کے لئے ہر فورم پر جدوجہد کرتے ہوئے اپنی سابق روایات برقرار رکھیں گے