پنجگور میں سیلابی ریلوں اور طوفانی بارشوں کی وجہ سے عوام زیادہ نقصانات ہوئے اور خاص کر وہاں پر کجھور کے درخت مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہے‘ میر اسد بلوچ

کوئٹہ(ثبوت نیوز)صوبائی وزیر زراعت میر اسد اللہ بلوچ نے کہا ہے کہ حالیہ طوفانی اورطغیانی نالوں نے دیگر علاقوں کی طرح پنجگور میں بھی تباہی مچادی ہے اور خاص کر کجھور کے درخت کو اکھاڑ کر پھینک دیا ہے جس سے علاقے کے زمینداروں کی بڑی پیمانے پر نقصانات ہوئے ہیں

وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو وفاقی حکومت سے رابطہ کرکے نقصانات کے ازالے کیلئے اپیل کریں تاکہ ان کے نقصانات بچانے کیلئے اقدامات ہوسکیں‘ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی

انہوں نے کہاکہ طوفانی بارش اور سیلاب قدرتی آفات ہے اور اللہ تعالیٰ کی جانب سے ہے انسان کے بس میں نہیں ہے کہ ان کی روک تھام کیلئے متبادل راستہ اختیار کریں لیکن احتیاطی تدابیر اور حکومت کی جانب سے بروقت اقدامات اچھی بات ہے حکومت نے اس سلسلے میں اقدامات بھی کیے

اور متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ بھی کیا لیکن چالیس سال بعد اس طرح طوفانی بارش اور سیلاب ریلے آئے تھے جس سے عوام کو شدید نقصان پہنچایاگیا ہے جانی نقصانات کے ساتھ عوام کے مالی نقصانات بھی ہوئے ہیں

بلوچستان کے علاقے پنجگور میں سیلابی ریلوں اور طوفانی بارشوں کی وجہ سے عوام زیادہ نقصانات ہوئے اور خاص کر وہاں پر کجھور کے درخت مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہے صوبائی حکومت وزیراعلیٰ بلوچستان کے ذریعے

وفاقی حکومت سے رابطہ کرکے نقصانات کے ازالے کیلئے اپیل کرینگے کیونکہ غمزدہ وقت میں عوام کو تنہاء نہیں چھوڑینگے۔