بلوچستان کے سیلاب متاثرین تاحال بے یار و مددگارکئی روز گزرنے کے باوجود سیلاب متاثرین کو نہ امدادی رقم ملی اور نہ ہی انتظامیہ کی جانب سے نقصان کا تخمینہ لگایا گیا ہے

کوئٹہ(ثبوت نیوز)کوئٹہ سمیت بلوچستان کے دیگر علاقوں میں حالیہ بارشوں اور سیلاب متاثرین میں حکومت کی جانب سے کوئی امداد نہیں پہنچی اور حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے

عوام بے یارومددگار کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں‘ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان کے دیگر علاقوں میں حالیہ بارشوں اور سیلاب متاثرین تاحال حکومتی امداد کے منتظر‘ سیلاب سے متاثرہ افراد کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں

کوئی پوچھنے والا نہیں ہے‘کئی روز گزرنے کے باوجود بلوچستان کے سیلاب متاثرین کو نہ امدادی رقم ملی اور نہ ہی انتظامیہ کی جانب سے نقصان کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔بہت سے متاثرین کے لیے تاحال کوئی محفوظ پناہ گاہوں کا بندوبست نہیں ہوسکا ہے

مون سون کے چوتھے اسپیل سے متاثرین کی زندگیاں مزید مشکلات میں آگئیں جب کہ خوراک کی کمی اور وبائی امراض میں مبتلا مریضوں کا برا حال ہوگیا ہے۔