کوئٹہ سمیت بلوچستان کے دیگر علاقوں میں یوم عاشور عقیدت و احترام کے ساتھ منایاگیا امام عالی مقام کی لازوال قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا

کوئٹہ+اندرون بلوچستان(ثبوت نیوز)نواسہ رسول حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی لازوال قربانی کی یاد میں کوئٹہ سمیت بلوچستان کے دیگر علاقوں میں 10 محرم الحرام کے جلوس برآمد ہوئے‘جلوسوں کے اختتام پر مجالس شامِ غریباں منعقدکی گئیں جن میں امام عالی مقام کی لازوال قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا

عاشورہ کے جلوسوں کے راستوں پر سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے، ملک بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ ہے، کوئٹہ سمیت دیگر حساس علاقوں میں موبائل فون سروس معطل رہی اور موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابند عائد رہی دودھ اور شربت کی سبیلیں قائم کی گئیں

جگہ جگہ حلیم، بریانی، زردے اور دال چاول کی دیگیں بانٹی گئیں‘ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان کے دیگر اضلاع میں محرم الحرام یوم عاشور کے جلوس نکالے گئے کوئٹہ میں مرکزی جلوس علمدارروڈ سے برآمد ہوا اور میزان چوک پر اختتام پذیر ہوا

عزداروں نے سینی کوبی اور زنجیر زنی کی کوئٹہ میں 32دستے برآمد ہوئے‘ اس موقع پر کوئٹہ سمیت بلوچستا ن کے دیگر حساس اضلاع میں سیکورٹی کے سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے پولیس‘ ایف سی‘لیویز‘ بلوچستان کانسٹبیلری کے اہلکار تعینات تھے

اور پاک فوج کے دستے کو بھی ہائی الرٹ رکھاگیا تھا اور ہیلی کاپٹر کے ذریعے جلوس کی نگرانی کیلئے فضائی جائزہ لیا گیا جلوس کی روٹس میں آنیوالے تمام راستے‘دکانیں اور مارکٹیں سیل کی گئی تھی موبائل فون سروسز بند اور موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابند ی

عائد کررکھی تھی یومِ عاشور کے موقع پر دودھ اور شربت کی سبیلیں قائم کی گئیں، مختلف شہروں میں جلوسوں کے راستوں پر لنگر کا بھی اہتمام کیا گیا، جگہ جگہ حلیم، بریانی، زردے اور دال چاول کی دیگیں بانٹی گئیں۔دریں اثناء صحبت پور میں بھی 10 محرم الحرام کا ماتمی جلوس حسیینیہ امام بارہ سے مرکزی جلوس برآمد ہوا اپنی منزل کی طرف گامزن ہیں

سیکورٹی کے انتظامات انتہائی سخت کی گئی جلوس کی نگرانی ڈپٹی کمشنر عظیم جان دمڑ ایس ایس پی عبدالطیف بلوچ جبکہ ایف سی 53 ونگ کے کرنل عامر و دیگر افسران کر رہے تھے ماتمی جلوس کے عزہ دار نوحہ خوانی اور سینہ کوبی کے ساتھ یا حسین یا حسین کی صدائیں بلند کرتے رواں دواں ہیں جلوس کے آنے والے تمام راستوں کو خار دار تاروں اور ٹینٹ لگا

سیل کر دیا گیا اور میٹھے پانی کی سبلیں بھی لگائی گئی ہیں جلوس کی سیکورٹی کیلئے بھی انتہائی سخت اور فول پروف انتظامات کیئے گئے ہیں جس کیلئے پولیس کے 310 اور ایف سی بلوچستان کے 70 جوان بم اسکواڈ کسی بھی نا خوشگوار واقع سے نمٹنے کیلئے پوری طرح چوکس کھڑے ہیں ماتمی جلوس مین چوک مولوی قادر بخش پر نماز ظہرین کے بعد سینہ کوبی اور زنجیر زنی کرتے ہوئے

اپنی اگلی منزل امام بار گاہ کاظمیہ سید مہر علی شاہ کی جانب گامزن ہونگے منزل بر پہنچ کر شام غریباں برپا کی جائے گی جبکہ پیرامیڈیکل اسٹاف واپڈا اہکاروں میونسپل کیمٹی نے بھی اپنے فرائض سر انجام دیئے۔دریں اثناء گنداواہ میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس امام بارگاہ نقویہ گنداواہ سے سخت سیکورٹی انتظامات میں برآمد ہوا

جلوس کی قیادت امام بارگاہ نقویہ گنداواہ کے متولی کے فرزند سید سجاد شاہ بخاری نے کی۔ ماتمی جلوس روائتی راستوں پر ہوتا ہوا اپنی منزل پر اختتام پذیر ہوا ماتمی میں عزاداروں نے علم۔تعزئیے اور ذوالنجاح کے بساتھ تھے ماتمی جلوس میں عزاداروں نے چاقو زنی اور زنجیر زنی کی جبکہ ماتمی جلوس میں زاکرین نے واقعہ کربلا اور حضرت امام حسین کی زندگی پر تفصیلی روشنی ڈالی

جلوس کے روٹس پر پولیس لیویز ایف بلوچستان کے جوان تعینات تھے اور سخت سیکورٹی کے انتظامات کیے گئے تھے اس کے علاوہ جھل مگسی میں یوم عاشورہ کا ماتمی جلوس امام بارگاہ حسن علی شہید سے نکل کر اپنی روایتی راستوں سے ہوتا ہوا اختتام پذیر ہو جبکہ ضلع کے دیگر شہروں کوٹڑہ میں بھی ماتمی جلوس نکالا گیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جھل مگسی ڈاکڑ شرجیل نور اور ایس پی جھل مگسی کی جانب سے ماتمی جلوسوں میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے

جس میں لیویز۔پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی تھی جبکہ محکمہ صحت جھل مگسی ڈاکڑ رخسانہ مگسی کی جانب سے طبعی عملہ موجود تھا۔دریں اثناء شہادت حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ کے سلسلے میں 10 محرم الحرام کا مرکزی جلوس شیعہ علماء کونسل بلوچستان کے صوبائی نائب صدر ممتاز علی عمرانی کی قیادت میں مرکزی امام بارگاہ سے

نکالا گیا جو اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا اپنے مقررہ وقت پر قصر مہدی امام بارگاہ پر اختتام پذیر ہوا عزاداروں نے مختلف جگہوں پر نوحہ خوانی ماتم اور زنجیر زنی کی گئی جلوس کے سیکورٹی کے لیے ایس ایس پی جعفر آباد محمد جواد طارق کی زیر نگرانی فول پروف انتظامات کیے گئے تھے اور ایف سی کا سکواڈ بھی موجود تھا

جلوس میں عزاء داروں کو طبی امداد فراہم کرنے کیلئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال اوستہ محمد کے ایم ایس ڈاکٹر عبدالجبار سومرو کی نگرانی میں ٹیم تین ایمبولینسس کے ساتھ موجود تھی اور واپڈا کیسکو اوستہ محمد کی ٹیم سٹی کے لائن سپریڈنٹ ہزار خان بوہڑ کی سربراہی میں ٹیم ڈیوٹی سر انجام دی جلوس کے راستوں پر جگہ جگہ سبیلیں اور لنگر نیاز کا بھی اہتمام کیا گیا تھا

جلوس میں کثیر تعداد میں عزاداروں نے شرکت کی۔