کوئٹہ(ثبوت نیوز)کوئٹہ سمیت بلوچستان کے سات اضلاع میں نویں اور یوم عاشورہ کے موقع پر موبائل سروس اور موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر مکمل پرپابندی ہو گی جبکہ جلوس کی روٹس میں آنیوالی تمام شاہراہیں اور مارکیٹوں کو سیل کردیاگیا
پولیس‘ ایف سی‘لیویز اور بلوچستان کانسٹیبلری کی بھاری نفری تعینا ت کردی گئی کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے فوج کو بائی اسٹینڈ کردیاگیا ہے اور سادہ کپڑوں میں بھی اہلکارتعینات رہیں گے
تفصیلا ت کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان کے سات اضلاع بولان‘ خضدار‘جھل مگسی‘نصیرآباد‘جعفرآباد‘اوستہ محمد میں نویں اور یوم عاشورہ کے موقع پر امن وامان کی صورتحال بہتر بنانے کے پیش نظر موبائل سروس صبح 6بجے سے رات 12بجے بند رہے گی
جبکہ کوئٹہ میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابند ی عائد کردی گئی ڈبل سواری چلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت کردی گئی‘ ماتمی جلو س کی روٹس میں آنیوالی تمام شاہراہیں‘ بازاریں اور مارکیٹیں سیل کردی گئی پولیس‘ ایف سی‘لیویز اور بلوچستان کانسٹبلری کی
بھاری نفری تعینات کردی گئی اور سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکار بھی تعینات کردیاگیا کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے فوج کو بائی اسٹینڈ کردیاگیا کوئٹہ شہر کے داخلی اور خارجی راستو ں پر چیکنگ سخت کردی گئی۔
نویں اور یوم عاشورہ پر سیکورٹی انتظامات سخت کردئیے‘ موبائل فون سروسز اور موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر بابندی عائدناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے فوج کو بائی اسٹینڈ کردیاگیا
