کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں نماز جمعہ اور امام بارگاہوں کے باہر دوران سیکورٹی انتہائی سخت شہر میں آنے والی گاڑیوں کی تلاشی‘ اہم چوکوں اور حساس مقامات پر بھی فورسز تعینات کئے گئے

کوئٹہ(ثبوت نیوز) کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں محرم الحرام کا مہینہ شروع ہوتے ہی سیکورٹی فورسز کی گشت اور ناکوں میں اضافہ کر دیا گیا جبکہ کوئٹہ شہر میں مشکوک افراد پر کھڑی نظر رکھی گئی کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے نماز جمعہ کے دوران سیکورٹی کی سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے

مساجد اور امام بارگاہوں کے اندر اور باہر فورسز کو تعینات کر کے اندرجانے والوں کی سخت تلاشی لی گئی بازار کے اہم چوکوں اور حساس مقامات پر بھی فورسز تعینات کئے گئے جبکہ کوئٹہ آنے والی گاڑیوں کی تلاشی بھی سخت کر دی گئی

نماز جمعہ کے دوران علماء کرام نے ملک کی استحکام دہشتگردی کی خاتمے اور امت مسلمہ کی کامیابی کیلئے اجتماعی دعا بھی کی گئی کوئٹہ کے مختلف علا قوں میں نماز جمعہ کے دور ان سیکورٹی کی انتظامات انتہائی سخت کر دی گئی

مساجد اور امام بار گاہوں کے باہر فورسز کو تعینات کر کے مشکوک افراد پر کھڑی نظر رکھی گئی اسی طرح مساجد میں جانے والے لوگوں کی بھی تلاشی لی گئی ساتھ میں کوئٹہ کے مختلف حساس علاقوں اور چوکوں پر بھی فورسز تعینات کئے گئے

جبکہ کوئٹہ میں داخل ہونے والے گاڑیوں کی بھی تلاشی سخت کر دی گئی نماز جمعہ کے دوران علماء کرام نے دہشتگردی کی خاتمے ملک کی استحکام اور امت مسلمہ کی کامیابی کیلئے خصوصی دعا کی گئی ااور نماز جمعہ کے خطبے کے دوران عوام پر زور دیا کہ وہ آپس میں اختلافات ختم کر کے ان شیطانی قوتوں کے خلاف متحد ہو جائے

جو ملک کو کمزور کرنا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ اسلام واحد مذہب ہے جو انسانیت کا درس دیتا ہیں جولوگ اسلام کے نام پر دہشتگردی کرتے ہیں ان کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں بلکہ ان کو انسان کہلانے کی بھی لائق نہیں ہیں

انہوں نے کہا کہ یہ ملک اسلام کے نام پر آزاد ہو ا اللہ تعالیٰ خود اس ملک کا حفاظت کرے گا لیکن ہماری بھی فرض بنتا ہے کہ ملک کی استحکام اور کامیابی کیلئے ذاتی مفادات کے ساتھ ملکی مفادات کا بھی خیال رکھیں۔