کوئٹہ(ثبوت نیوز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ‘ قائمقام گورنر بلوچستان میر جان محمد جمالی‘ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سمیت دیگر اعلیٰ سیاسی‘سول اور عسکری افیسران نے کوئٹہ گیریژن میں لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی شہید اور بریگیڈیئر محمد خالد شہید کی نماز جنازہ میں شرکت کی
آئی ایس پی آرکے مطابق نماز جنازہ میں گورنر بلوچستان میر جان محمد جمالی، وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو نے شرکت کی جب کہ صوبائی وزرا اور سول و عسکری حکام سمیت شہدا کے لواحقین بھی نماز جنازہ میں شریک تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے شہداء کے لواحقین سے بھی ملاقات کی۔شہید لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی اور بریگیڈیئرخالد کے جسد خاکی راولپنڈی منتقل کردیے گئے جہاں شہید لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کی نماز جنازہ شام ساڑھے 5 بجے راولپنڈی میں ادا کی جائے گی
شہید میجر جنرل امجد حنیف اور بریگیڈیئرخالد کی نماز جنازہ بھی شام ساڑھے 5 بجے راولپنڈی میں ادا کی جائے گی جب کہ شہداء کی تدفین فوجی اعزاز کے ساتھ ہوگی۔
آرمی چیف کی شہید لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی اور بریگیڈیئر خالد کی نماز جنازہ میں شرکت نماز جنازہ میں قائمقام گورنر ‘ وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو سمیت دیگر نے بھی شرکت کی
