اپنی زمین پر تعمیراتی کرنے کے دوران لینڈ مافیا نے حملہ کرکے ہمارے دو افراد زخمی کردئیے اعلیٰ حکام نوٹس لیکر ہمیں انصا ف فراہم کریں‘ ملک نجیب خان بازئی

کوئٹہ(ثبوت نیوز)قبائلی رہنماء ملک نجیب خان بازئی نے کہا ہے کہ گزشتہ روز اپنی ملکیت کی زمین کی تعمیر کررہا تھا کہ لینڈ مافیا کے سرغنہ اور ان کے کارندو ں نے حملہ کیا

جبکہ زمینوں کی تما م قانونی دستاویزات ہمارے ساتھ موجود ہیں جس سے ہمارے دوملازم زخمی ہوئے اعلیٰ حکام نوٹس لیکر ہمیں انصا ف فراہم کریں اور قبضہ گروپوں کی سرپرستی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کریں

یہ بات انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں ملک سعید بازئی‘ میروائس خان سمیت دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی‘انہوں نے کہاکہ گزشتہ روز نواں کلی میں اپنی ملکیت کی زمین کی تعمیر کررہا تھا

کہ لینڈ مافیا کے سرغنہ حاجی عبداللہ‘ماسٹر خان محمد اور اس کے کارندوں نے حملہ کیا جس میں میرے دو ملازم شدید زخمی ہوگئے اور ٹراما سینٹر میں زیر علاج ہے انہوں نے کہاکہ اس زمین کے حوالے سے بلوچستان ہائی کورٹ کے آرڈرزاور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے احکامات بھی موجود ہیں جس نے متعلقہ ایس ایچ او سے رپورٹ طلب کی

اور متعلق قبضہ گروپ کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی ہے انہوں نے کہاکہ واقعہ سے دو دن قبل ایس ایچ او زرغون آباد کو تحریری طور پر لکھ کردیا تھا کہ قبضہ گروپ میرے زمین پر ناجائز تعمیر کی کوشش کررہے ہیں

جو توہین عدالت کے زمر میں آتا ہے کیونکہ اس زمین پر تعمیر نہ کرنے کے عدالتی حکامات پہلے سے موجود ہے انہو ں نے کہاکہ ایس ایچ او نے درخواست وصول اور عدالتی حکامات کی موجودگی کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کررہے ہیں

جس کی بناء پر ہم ایس ایچ او زرغون آباد کو جرم میں برابر کے شریک سمجھتے ہیں اور آئی جی پولیس اورڈی آئی جی پولیس سے درخواست کرتے ہیں کہ اس کے خلاف سخت کارروائی کریں تاکہ اس طرح قبضہ گروپوں کا خاتمہ ہوں

انہوں نے اداروں سے درخواست کرتے ہوئے کہاکہ حاجی عبداللہ خان‘ صدیق اللہ‘ حاجی عبدالعلیم‘ماسٹر خان محمد‘ لالئی‘تیمور شاہ اور میوہ ان قبضہ گروپوں کی سرپرستی کرتے ہیں اور اس قبضہ گروپ کے سرغنہ ہے ان کی تفتیش کی جائے اور ان کے خلاف کارروائی کرکے ہمیں انصاف فراہم کیا جائے۔