خواتین ونگ کو بلوچستان بھر میں فعال بناکر خواتین کو درپیش مسئلہ مسائل حل کیے جائیں بلوچستان کو پیپلز پارٹی کا قلعہ بنانے میں اپنا رول پلے کریں‘شازیہ مری

کوئٹہ +سبی(ثبوت نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات وچیئرپرسن بی آئی ایس پی شازیہ مری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ بلوچستان سمیت ملک بھر کی خواتین کی فلاح وبہبود کے لئے عملی قدم اٹھایا ہے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام بلوچستان کی خواتین کا احساس محرومی ختم کرنے میں اہم و مددگار ہوگا پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ کو بلوچستان بھر میں فعال بناکر خواتین کو درپیش مسئلہ مسائل حل کیے جائیں

بلوچستان کو پیپلز پارٹی کا قلعہ بنانے میں اپنا رول پلے کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی سیکرٹریٹ کا دورہ کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ کوئٹہ ڈویژن کی صدر محمودہ نسرین و سیکرٹری انفارمیشن ساجدہ بنگلزئی کی قیادت میں ملنے والے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا

اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی اقلیتی ونگ کی انفارمیشن سیکرٹری حنا گلزار سکینہ عبداللہ سمیت خواتین رہنماؤں، کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھی قبل ازین پی پی پی پی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات شازیہ مری نے بلدیاتی انتخابات میں شاندار کامیابی اور صوبائی سیکرٹریٹ کے قیام پر

پارٹی رہنماؤں کو مبارکباد دی،خواتینرہنماؤں کے درمیان پارٹی اموربے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے بند کارڈ اور پروگرام میں مستحق خواتین کے نام شامل کرنے کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ کوئٹہ ڈویژن کی صدر محمودہ نسرین و سیکرٹری انفارمیشن ساجدہ بنگلزئی نے بلوچستان کی رسم رواج کے مطابق چادر کا تحفہ بھی پیش کرتے ہوئے کہا کہ

پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات وفاقی وزیرسماجی تحفظ و چیئرپرسن بی آئی ایس پی شازیہ مری کابلوچستان کے لئے تحصیل سطح کے دفاتر اور 25 موبائل یونٹس کا اعلان گھر گھر خواتین کو سماجی تحفظ اور انھے غربت سے نکالنے کے لئے ایک اور احسن اقدام ہیں جسکے لئے ہم انکے انتہائی مشکور ہیں

ان کا دورہ بلوچستان بھر کی خواتین کے لئے مدد گار ثابت ہوگا اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات وفاقی وزیرسماجی تحفظ و چیئرپرسن بی آئی ایس پی شازیہ مری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نظیر انکم سپورٹ پروگرام غریب ترین و مظلوم خواتین کے لئے مالی معاونت میں جنوبی ایشیا کا سب سے بہترین پروگرام ہے

جسکو اقوامِ متحدہ کے علاؤہ دیگر عالمی مالیاتی اداروں نے بھی سراہا ہے اسکی منصوبہ بندی دختر مشرق بی بی شہید نے خود کی تھی انکی شہادت کے باوجود سابق صدر پاکستان و گوچیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی جناب آصف علی زرداری نے اس پروگرام کو پورے پاکستان کی خواتین کے لئے باقاعدہ شروع کروایا

جسکا فائدہ 80 لاکھ سے زائد غریب ترین خواتین براراست اٹھا رہیں جو بی بی شہید کے خوابوں کے عین مطابق ہے اس پروگرام میں بے نظیر کارڈ کے ساتھ ساتھ کفالت پروگرام بے نظیر ایمرجنسی کیش پروگرام کے علاوہ ہ بلا سود قرضوں کی فراہمی بلوچستان کی خواتین کو غربت سے نکالنے میں بھرپور کردار ادا کرے گی

اس پروگرام کے تحت غذائی ضروریات کو پورے کرنے کا پروجیکٹ، تعلیمی اسکالرشپ جیسے پروگرام سنگ میل ثابت ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ سابق حکومت کی نااہلیت کے وجہ سے ملک میں مہنگائی کے بڑھتے ہوئے طوفان کا سامنا موجودہ حکومت دلیری سے کررہی ہے جسکے جلد انشاء اللہ مثبت نتائج آئینگے غریب طبقات کو مہنگائی کے دلدل سے نکالیں گے

اور بلوچستان میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے توسط سے غربت میں کمی کے لے ہر سطح پر کام کو وسعت دیا جائے گا بی بی شہید کے وژن کو مکمل کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے خواتین ورکرز کو ہدایات دی کی وہ پاکستان پیپلز پارٹی کو بلوچستان بھر کے کونے کونے میں فعال کرنے میں اپنی صلاحیتوں کا بھرپور استعمال یقینی بنائیں

بلوچستان کو پاکستان پیپلز پارٹی کا قلعہ بنانے میں رول پلے کریں