شیرانی‘دانہ سر کے مقام پر مسافر کوچ کھائی میں گرنے سے20افراد جاں بحق13زخمی جاں بحق افراد میں اسلامک یونیورسٹی کے7طلباء اور ایف سی اہلکار بھی شامل ہیں

کوئٹہ/شیرانی (ثبوت نیوز) شیرانی ٹریفک کا المناک حادثہ اسلام آباد سے کوئٹہ جانے والی مسافر بس دانہ سر کے مقام پر گہری کھائی میں جا گرنے کے نتیجے میں 20 افراد جاں بحق13 افراد زخمی ہو گئے جاں بحق افراد اور زخمی افراد میں اسلامک یونیورسٹی کے7طلباء اور ایف سی اہلکار بھی شامل ہیں

سول ہسپتال ژوب میں ایمرجنسی نافذ‘تاہم ادویات اور ڈاکٹرز غیرحاضر ہونے کی وجہ سے زخمیوں کو بروقت علاج دینے میں مشکلات‘تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سے کوئٹہ جانیوالی نجی کمپنی کی مسافر بس ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب خیبر پختونخوا کے حدود میں مغل کوٹ دانہ سر کے مقام پر

گہری کھائی میں جا گرا اطلاع ملنے پر بلوچستان میڈیکل ایمرجنسی سنٹر اور ڈیرہ اسماعیل خان ریسکیو کی ٹیموں ایف سی اور ضلع شیرانی لیویز نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو کھائی سے نکال کر ایمبولینسز اور پرائیویٹ گاڑیوں میں ڈی ایچ کیو ہسپتال ژوب پہنچا دئیے

ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا حادثے کی اطلاع ملنے پر ڈی ایچ او ڈاکٹر مظفر شاہ نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر کے تمام عملے کو ہنگامی بنیادوں پر ہسپتال پہنچنے کی ہدایت کی زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ایمبولینسز میں کوئٹہ منتقل کر دیا گیا

ڈپٹی کمشنر شیرانی اعجاز احمد جعفر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سول ہسپتال میں موجود رہے جبکہ لیویز فورس کے اہلکارجائے وقوعہ پر پہنچ پر امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا اسسٹنٹ کمشنر شیرانی مہتاب شاہ کے مطابق حادثے میں 20 افراد جاں بحق جبکہ 10 زخمی ہو گئے ہیں

جاں بحق ہونے والوں میں محمد ادریس ساکن (زیارت) انوارالحق (کوئٹہ)فدا محمد (قلعہ عبداللہ)عزیز اللہ (افغانستان) حضرت خان (افغانستان)نورشاہ ڈرئیور(قلعہ سیف اللہ)ذوالفقار (قلعہ سیف اللہ)سرور خان (ڑوب) نواز خان (ڑوب)علاؤہ الدین (زیارت)عامر حمزہ (راولپنڈی) سید عتیق اللہ (کچلاک)عبدالوارث(پشین)ہو مانی (افغانستان حال ہرہی پور) بہاوالدین (حرمزئی پشین) عصمت اللہ (حرمزئی پشین) محمد ابراہیم (کچلاک) حبیب اللہ (افغانستان یار محمد (لورالائی اور میر حمزہ شامل ہے

انہوں نے بتایا کہ حادثے میں اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد میں زیر تعلیم طلبا بھی جاں بحق ہو گئے ہیں حادثے کی اطلاع علاقے میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی رکن اسمبلی حاجی مٹھا خان کاکڑ نے بھی سول ہسپتال پہنچ کر محکمہ صحت کے افیسران اور ہسپتال انتظامیہ کو زخمیوں کی بہتر علاج و معالجے اور جاں بحق افراد کی لاشوں کو ایمبولینسز میں آبائی علاقوں تک پہنچانے کی ہدایت کی۔