ماضی میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کوختم کرنے کی کوشش کی گئی بی آئی ایس پی پروگرام بلوچستان کیلئے25 موبائل وین فراہم کیاجارہی ہے‘ فاقی وزیرشازیہ مری

کوئٹہ(ثبوت نیوز)وفاقی وزیر اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئر پرسن محترمہ شازیہ مری نے کہا ہے کہ عمران خان نے چار سالوں کے دوران عوام کومایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا اور نہ ہی کسی وعدے کو پورا کیا ماضی میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کوختم کرنے کی کوشش کی گئی

بی آئی ایس پی پروگرام کیلئے 25 موبائل وین فراہم کیاجارہی ہے وزیراعظم بلوچستان کا دورہ کرچکے ہیں جس سے بلوچستان حساس محرومی کے خاتمہ میں مدد ملے گی آئی ایم ایف سے معائدے مشکل حالات کے پیش نظر کئے گئے

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے80لاکھ گھرانے مستفید ہورہے ہیں‘ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے دفتر کے افتتاح اور غربت کے خاتمے سے متعلق تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو اور پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا

اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ‘ سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند جو گیزئی‘ڈپٹی سیکرٹری ثناء جتک اور دیگر بھی موجود تھے‘ انہوں نے کہاکہ عمران خان نے چار سالوں میں ملک کے عوام کیا دیا

عمران خان نے عوام سے جو وعدے کیے کیا انھیں پورا کیاعمران خان نے چار سالوں میں کتنے لوگوں کوگھر بناکردیا مہنگائی کا طوفان ہمارا نہیں گذشتہ حکومت کا لایا ہواہے عوام کو مہنگائی کی دلدل سے نکالنے کیلئے حکومت میں آئے تھے اگر حکومت میں نہ آتے خان صاحب ملک کو دیوالیہ کر دیتے عمران خان کو سڑکوں پر الزمات لگانے کی بجائے ایوان آنا چاہیے ماضی میں بے

نظیر انکم سپورٹ پروگرام کوختم کرنے کی کوشش کی گئی بی آئی ایس پی پروگرام کیلئے 25 موبائل وین فراہم کیاجارہی ہیں اب بلوچستان کی احساس محرومی کی باتیں پارلیمنٹ اور کابینہ میں کی جاتی ہیاقتدار کانٹوں کا تاج ہے جو وزیراعظم شہباز شریف نے پہنا ہے حالات کی بہتری میں کچھ وقت لگے گا

بہتری آئی گی ٹارگٹیڈ سبسڈی دے رہے ہیں,بلینکٹ سبسڈی فراہم نہیں کر سکتے بے نظیر سپورٹ پروگرام 2008 میں شروع ہوا ماضی کی حکومت نے اس پروگرام کا نام تبدیل کرنے کی غیرقانونی کام کیا لیکن اب اس پروگرام کا نام بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ہی ہے سابق حکومت نے ملک کو اس نیچ تک پہچایاہیں

کچھ چیزیں ٹھیک کرنے کے لیے حکومت کو مشکل فیصلے کرنے پڑرہے ہیں اس پروگرام کے تحت مزید لوگوں کو دو ہزار کا سپورٹ دے رہے ہیں آصف علی زرداری نے بلوچستان کے لیے آغاز حقوق پیکج دیا تھا ہماری کوشش ہے بلوچستان کے عوام کو مزید سہولیات فراہم کریں وزیراعظم بلوچستان کا دورہ کرچکے ہیں جس سے بلوچستان حساس محرومی کے خاتمہ میں مدد ملے گی

آئی ایم ایف سے معائدے مشکل حالات کے پیش نظر کئے گئے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے80لاکھ گھرانے مستفید ہورہے ہیں موجود حالات کے پیش نظر بی آئی ایس پی سے مستفید ہونے والے گھرانوں میں اضافہ کیاجائیگا وفاق میں بلوچستان کے مسائل کے لئے مجھ سے جو ہو گا

میں کروں گی بلوچستان کے حقوق پر بلوچستان کے لوگوں کا حق ہونا چائیے۔ وفاقی حکومت بلوچستان کے زخموں کو کم کرنے کی کوشش کریں گے بلوچستان میں جس طریقے سے عوام کے ساتھ کمیونٹی لیول پر کام ہو ریا ہے قابل تعریف ہیں کوشش ہے بلوچستان کو سماجی طور مضبوط بنائے

پاکستان کومضبوط کرنے کرنے کے لییبلوچستان کو مضبوط کرنا ہو گا بلوچستان کے ترقی کے لئے وفاق کو کام کرنا ہو گا جب تک بلوچستان کے مسائل حل نہیں ہونگے محرومیاں ختم نہیں ہوگی بلوچستان پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے بڑا صوبہ ہونے کے ساتھ بلوچستان کو مزید مضبوط کرنا ہو گا بینظر انکم سپورٹ پروگرام سماجی تحفظ کے لئے مضبوط پروگرام ہے

بی ائی ایس پی ایشیا کا سب سے بڑا پروگرام ہے بینظر انکم سپورٹ پروگرام سے 80 ہزار خاندان فائدہ اٹھا رئیے ییں معاشرے کے ترقی کے لئے خواتین کو سپورٹ کرنا ضروری ہے۔ بچیوں کے لئے تعلیم ضروری ہے بینظیر تعیلم پروگرام میں ڈھائی لاکھ بچوں کو تعلیمدی جا رہی ہے بچوں اور بچیوں کو تعیلم کے ساتھ ساتھ وظیفہ بھی دیا جا رہا ہے

دو مہنے کے اند بلوچستان کے ہر ضلع میں بینظیر نشونماپروگرام کا آغاز کیا جائے گابلوچستان کو 25 ویکیلز دئے جائے گے میں بلوچستان میں صرف اعلانات کرنے نہیں کام کرنے ائی ہوں سب مل ایک ساتھ کام کریں گے تو ہر مسئلے کا حل موجود ہے۔