کل صوبہ بھر کے تمام جامعات اور کالجز میں یوم سیا ہ منایا جائیگا‘صدر ڈاکٹر کلیم اللہ بڑیچ بلوچستان ہائر ایجوکیشن گرینڈ الائنس

کوئٹہ(ثبوت نیوز) بلوچستان ہائر ایجوکیشن گرینڈ الائنس کے صدر پروفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ بڑیچ، جنرل سیکرٹری پروفیسر حمید خان، نائب صدور نذیر احمد لہڑی، احمد جان کاکڑ، ایمپلائز ایسوسی ایشن جامعہ بلوچستان کے نامزد امیدواران گل جان کاکڑ، ملک سرور دہواراور فریدخان اچکزئی

ارسلان احمد شاہ، نعمان خان کاکڑ اور نجیب ترین نے صوبے کی تمام سرکاری جامعات اور کالجز کے اساتذہ، آفیسرز، ملازمین اور طلباء وطالبات سے اپیل کیا کہ وہ وصوبہ و تعلیم دشمن بلوچستان یونیورسٹیز ماڈل ایکٹ 2022 کے خلاف، صوبائی حکومت کی جانب سے صوبے کی سرکاری جامعات کی گرانٹس ان ایڈز/بجٹ میں دس ارب روپے

تک کی اضافے اور صوبے کے کالجز سمیت تعلیمی اداروں پر مسلط لازمی تعلیمی خدمات 2019 کے کالے قانون کے خاتمے کیلئے صوبے کی تمام جامعات اور کالجز میں بروز سوموار کو یوم سیاہ میں بھرپور حصہ لے،بیان میں کہا گیا

کہ احتجاجی تحریک کے سلسلے میں بروز منگل دن گیارہ بجے کو جامعہ بلوچستان، بدھ کو سائنس کالج اور جمعرات کو بڑا احتجاجی مظاہرہ پریس کلب کوئٹہ کے سامنے ھوگا، انھوں نے کہا کہ جب تک بلوچستان یونیورسٹیز ماڈل ایکٹ 2022 کی پالیسی ساز اداروں میں اساتذہ، آفیسرز، ملازمین اور طلباء وطالبات کی منتخب نمائندگی یقینی نہیں بنائی جائے گی

صوبے کی سرکاری جامعات کی گرانٹس ان ایڈز میں 10 ارب روپے کا اضافہ اور کالجز سمیت تعلیمی اداروں پر مسلط تعلیمی خدمات 2019 کا کالا قانون ختم نہیں کیا جا ئے گا اس وقت تحریک جاری رہیگا، بیان میں تمام سیاسی جماعتوں، طلباء تنظیموں، سول سوسائٹی سے اپیل کی کہ وہ اس تحریک میں شامل ھوکر صوبہ و تعلیم دوستی کا ثبوت دیں .