جمعیت علماء اسلام سودی نظام کو کسی صورت تسلیم نہیں کرینگےاس مسئلے پر حکومت سے بات کی ہم اس کے مخالفت کررہےہیں‘مولانا عبدالواسع

کوئٹہ(ثبوت نیوز) جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر و فاقی وزیر ہاوسنگ اینڈ ورکس مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام سودی نظام کو کسی صورت تسلیم نہیں کرینگے

اس مسئلے پر حکومت سے بات کی کیونکہ جمعیت علماء اسلام سودی نظام کے شروع دن سے مخالفت کررہی ہے سابقہ حکمرانوں نے ملک کو تباہی و بربادی سے دوچار کیا جس کی وجہ سے حالات گھمبیر ہوتی جارہی ہے

وقت آنے پر ملک کے معاشی حالات بہتر ہو جائے گی بلوچستان سے بے روزگاری ختم کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ا‘ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں پارٹی کے سنیئر اراکین سے بات چیت کرتے ہوئے کیا

انہوں نے کہاکہ نااہل حکمرانوں کی بدولت ملک تباہی و بربادی سے دوچار ہو گئی جس کی وجہ سے آج ملک کے حالات تباہی کی طرف کی جارہی ہے مگر وفاقی حکومت اور حکومت میں شامل اتحادی جماعتوں کی جانب سے معیشت کے حوالے سے اہم فیصلے کرکے ملک کو دیوالیہ سے بچالیاگیا

اور وقت آنے پر اس کے اچھے اثرات مرتب ہوں گے انہو ں نے کہاکہ بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں اور بے روزگاری کے خاتمے کیلئے کوششیں کی جارہی ہے حال ہی میں صوبے ہماری ہدایت پرصوبائی حکومت میں کئی

عارضی ملازمین کو مستقل کردیاگیا اور قلعہ سیف اللہ کے نان ٹیچنگ اساتذہ کو بھی مستقل کردیاگیا انہوں نے کہاکہ اس وقت ملک میں لوڈشیڈنگ کا جو بحران چل رہا ہے اس کی تمام تر ذمہ دار سابقہ حکومت جنہوں نے اس مد میں اربوں روپے قرضہ لے کر اس کے باوجود بجلی کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ نہیں کیا

آئندہ آنے والے عام انتخابات میں جمعیت علماء اسلام ایک قوت بن کر ابھرے گی اور اگلی بار صوبے میں ہماری ہی حکومت ہوگی۔