عوام کی تفریح کے لئے اجازت دیدی لیکن سیکورٹی فورسز ان افراد بے دریغ سے چھوڑ کر ہمارے باغات کو نقصانات اور پانی کو خراب کررہی ہے‘ ملک نسیم کاکڑ

کوئٹہ(ثبوت نیوز)قبائلی و سماجی رہنماء ملک نسیم کاکڑ‘سابق ناظم صاحبزادہ شیر محمد اور دیگر نے کہا ہے کہ ہنہ اوڑک ہمارے آباؤ اجداد کی ذاتی ملکیت ہے ہم نے باہر سے آنے والے عوام کی تفریح کے لئے اجازت دیدی

لیکن سیکورٹی فورسز ان افراد بے دریغ سے چھوڑ کر ہمارے باغات کو نقصانات اور پانی کو خراب کررہی ہے جس سے علاقے عوام آنے والے وقت میں پینے کی صاف پینے سے محروم ہوں گے

وزیراعلیٰ بلوچستان‘کورکمانڈر‘آئی جی ایف سی اور دیگر نے ملاقات کے دوران مکمل یقین دہانی اور علاقے کے تعمیر و ترقی کیلئے وعدے کیے ہیں جس پر ہم ان کے شکر گزار ہیں

اور امید رکھتے ہیں کہ وہ اپنے وعدوں پر عمل کریں گے‘یہ بات انہوں نے اپنی دفتر میں علاقے کے معتبرین پر مشتمل وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی‘اس موقع پر ندیم کاکڑ ودیگر قبائلی معتبرین بھی موجود تھے

انہوں نے کہاکہ ہم کسی قوم یا سیکورٹی فورسز کے خلاف نہیں اور نہ بدنیتی کا مظاہرہ کرتے ہیں لیکن اپنے علاقے کی خوشحالی تعمیر و ترقی ہمیں سب سے عزیز ہے شروع میں ہم نے خود باہر سے آنے والے عوام کو اس شرط پر اجازت دی ہے کہ وہ یہاں آکر پرامن طریقے سے سیر و تفریح کرینگے لیکن ان کی تعداد روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے

بلکہ سیکورٹی فورسز ان افراد کو بے دریغ چھوڑتے ہیں اس سے قبل آرمی اے ایم ایس نے علاقے کے عوام کے ساتھ مکمل تعاون کیا تھا لیکن جب سے ایف سی تعینات ہوئی ہمارے علاقے میں بدنظمی حتیٰ کہ ہمارے پینے کی پانی کو بھی خراب کیا ہے

جس سے علاقے کے عوام پینے کی پانی سے بھی محروم ہوتے جارہے ہیں انہوں نے کہاکہ ہنہ اوڑک کے علاقے ولی تنگی میں ہمارے آباؤ اجداد کی زمینیں آبادہیں ہمیں اطلاعات مل رہی ہے کہ ان زمین پر سیکورٹی فورسز قبضہ کرنا چاہتے ہیں جو ہم کسی بھی صورت اجازت نہیں دینگے

انہوں نے کہاکہ زمینوں کی حفاظت اور ہنہ اوڑک کی خوبصورتی کیلئے ہم نے علاقے پر مشتمل قبائل کا اجلاس بلا کراور اس حوالے سے سخت لائحہ عمل اختیار کرنے کا فیصلہ کیا اور اس سلسلے میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر ملک نصیر احمد شاہوانی کی قیادت میں

وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو‘کورکمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی اور آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل محمد یوسف مجوکہ سے ملاقات کی اور انہوں نے ملاقات کے دوران مکمل یقین دہانی کرائی اور علاقے کی تعمیر و ترقی کیلئے ساتھ دینے کا وعدہ کیا جس پر ہم علاقے کی جانب سے ان تمام کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ وہ اپنے وعدے پر مکمل عملدرآمد کر ے گی۔