کوئٹہ(ثبوت نیوز)حکومت بلوچستان کی ترجمان فرح عظیم شاہ نے شکوہ کیا ہے کہ بجٹ سازی کے موقع پر وفاقی حکومت سے جو توقعات تھیں پوری نہیں ہوئیں
اہم صوبے کو نظر انداز کیا گیا محدود وسائل میں بجٹ پیش کیا صوبائی کابینہ میں نہ تبدیلی ہورہی ہے اور نہ ہی کوئی اختلاف ہے موجودہ حکومت نے عوام دوست بجٹ پیش کیا ہے
ترقیاتی منصوبوں کو میڈیا اجاگر کرے‘ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہی‘ انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے عوام دوست بجٹ پیش کیا ہے ترقیاتی منصوبوں کو میڈیا اجاگر کرے
بلوچستان ملک کا اہم اور معدمی وسائل سے مالامال صوبہ ہے لیکن اسے ماضی کی طرح اب بھی نظرانداز کیا گیا ہے بلوچستان کو فوکس نہیں کیا گیا وفاقی حکومت سے جو توقعات تھیں پوری نہیں ہوئیں
انہوں نے کہاکہ ماضی میں بجٹ کے موقع پر ایوان میں ہنگامہ آرائی روایت تھی لیکن وزیر اعلی نے اپوزیشن کو ساتھ لیکر کام وزیر اعلی نے ہر علاقے کا حق لوگوں کو تک پہچانے کیلئے دن رات کام کیا پہلی مرتبہ ایوان کے اندر اور باھر بجٹ کے موقع پر کوئی ہنگامہ آرائی بجٹ کے موقع پر نہیں ہوئی
ماضی میں ہمشہ سے اپوزیشن کو نظر انداز کیا جاتا رہا اس بار اس روایت کو ختم کیا گیا وزیر اعلی قدوس بزنجو ہر کونے میں اپنی موجودگی کا احاس دلا رہے ہیں بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار حکومت اور اپوزیشن ایک پیج پر ہے
وزیر اعلی نے تین راتیں جاگ کر پی ایس ڈی پی کی نگرانی کی اور کسی غیر ضروری اسکیم کو پی ایس ڈی پی میں شامل نہیں ہونے دیا اس بار بجٹ میں کوئی جعلی اسکیم شامل نہیں انہوں نے کہاکہ تین ہزار نء اسامیاں خوش آئند اقدام ہے کیونکہ بے روزگاری کی وجہ سے امن وامان کی صورتحال متاثر ہوتی ہے
صحت کے شعبے شادی کور اور آکڑا ڈیم کیلئے نو سو اکاسی ارب مختص کئے گئے ہیں انہوں نے کہاکہ حکومتی اقدامات کے مثبت نتائج جلد سامنے آئیں گے بجٹ کا حجم چھ سو بارہ ارب اناسی کروڑ یے وسائل کی کمی یے فنڈز تقسیم نہ ہونے اور فنڈز کے لیپس ہونے کا تاثرغلط ہے صحت کے شعبے میں حکومت نے پانچ سو سے زائد نئی اسامیاں رکھی ہیں
حکومت نے ڈیموکی تعمیر کو ترجیع کے طور پر رکھا ہے بلوچستان وسائل کے حوالے سے مالا مال ہے لیکن اہم صوبے کو فوکس نہیں کیا جارہا اپوزیشن کے ساتھ ڈیل کی خبریں غلط ہیں تحریک عدم اعتماد لانے والوں کو ناکامی ہوئی۔وزیر اعلی بلر کا مقدمہ بہتر انداز میں لڑ رہے ہیں ریکوڈک معاہدہ حکومت کی کامیاب کی دلیل ہے۔
بجٹ سازی کے موقع پر وفاقی حکومت سے جو توقعات تھیں پوری نہیں ہوئیں‘ حکومت بلوچستان کا شکوہ صوبائی کابینہ میں نہ تبدیلی ہورہی ہے
