میں نے کاروبار کے مد میں 1 ارب 10 کروڑ روپے دیکر اب وہ انکاری ہے ‘حاجی حیات اللہ

کوئٹہ(ثبوت نیوز)کوئٹہ کے رہائشی حاجی حیات اللہ اور کمانڈر محب اللہ نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کاروبار کیلئے خطیر رقم دیا اب وہ لوگ انکاری ہے اعلیٰ حکام نوٹس لیکر ہمیں انصاف فراہم اور رقم فراہم کرنے میں کردار ادا کریں

یہ بات انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی‘ انہوں نے کہاکہ2001سے2002میں نے فراڈ اور حق خور بھائیوں کے ایک گروپ سے شراکت داری کرلی جن کے نام حاجی عبدالغفور‘ حاجی نیک محمد اور دیگر شامل ہیں

میں نے کاروبار میں روایتی بھائی بندی‘اعتماد کا خیال رکھتے ہوئے ان سے اپنا کوئی پیسہ‘ جائیداد گاڑی وغیرہ نہیں چھپایا اور یکطرفہ طور پر مشترکہ کاروبار میں لگتا رہا اور کاروبار کی غرض سے ا ن بھائیوں کو پیسے بھجواتا رہا

اس دوران میں اپنے متعدد جائیداد‘بنگلے گاڑیاں وغیرہ فروخت کرکے ان کو پیسے دیتا رہا جن کی مالیت ایک ارب دس کروڑ روپے بنتی ہے ان تمام لین دین کے تحریری دستاویزات اور ثبوت میرے پاس موجود ہے

انہوں نے کہاکہ قبضہ مافیا فراڈ گروپ پیسے کے بل بوتے پر پولیس سے ملی بھگت کرکے مجھ پر ناجائز ایف آئی آر ز کررہے ہیں اور دھمکیاں دیتے ہیں انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان‘ چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ‘ کورکمانڈر‘ صوبائی محتسب‘آئی جی ایف سی‘آئی جی پولیس

قبائلی مشیران سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ اس صورتحال کا نوٹس لیکر مجھے انصاف دلائیں بصورت دیگر اپنی فیملی کے ہمراہ احتجاج پر مجبور ہو ں گا۔