اسلام آباد(ثبوت نیوز)چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے افغانستان میں زلزلے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پردلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے
محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ اس مشکل وقت میں افغان حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ۔ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے ا س ناگہانی آفات کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کیلئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کے درجات بلند کرے
اور مغفرت عطا فرمائے اور غمزدہ خاندانوں کو صبر جمیل عطا کرے۔ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ پاکستانی قوم کی دعائیں
بہادر افغان عوام اور حکومت کے ساتھ ہیں۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹرمرزامحمدآفریدی ، قائدایوان سینیٹ سینیٹر اعظم نذیر تارڑ اور قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹرڈاکٹر شہزادوسیم نے بھی اپنے پیغامات میں اس قدرتی آفت کے نتیجے میں ہوئے جانی و مالی نقصان پر دلی افسوس کا اظہار کیاہے۔
چیئرمین سینیٹ کا افغانستان زلزلے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار اس مشکل وقت میں افغان حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑے ہیں‘ صادق سنجرانی
