ایف سی بلوچستان کا پاک افغان سرحد علاقے سمبازہ میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

کوئٹہ(ثبوت نیوز)فرنٹیئر کور بلوچستان نے پاک افغان سرحدی علاقے سمبازہ میں فری میڈیکل کیمپ لگایا۔ کیمپ میں مفت مشورے، ادویات کی تقسیم، لیب ٹیسٹ، مائنرآپریشنز، ایمرجنسی کیئر کی سہولیات فراہم کی گئیں تھیں

مقامی لوگوں کی بڑی تعداد بشمول خواتین اور بچے کیمپ میں آئے جہاں ڈاکٹرز نے 299 مریض بشمول 89 خواتین اور 132 بچوں کا معائنہ کیا اور انہیں ادویات فراہم کیں

ایف سی حکام نے میڈیکل کیمپ کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر حکام نے مریضوں اور معززین سے بات چیت کی اور ضرورت مند خاندانوں میں ایف سی کی جانب سے راشن تقسیم گیا۔

مریضوں اور ضرورت مندوں نے فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام کرنے پر ایف سی بلوچستان کا شکریہ ادا کیا اور اعلی حکام سے مزید میڈیکل کیمپس کے قیام کا مطالبہ کیا۔