ریکوڈک سے بلوچستان کو 25 فیصد خالص منافع ملے گاواں مالی سال کے بجٹ میں تمام اضلاع کو بلاامتیاز ترقیاتی فنٍڈز دیئے گئے ہیں‘وزیر خزانہ بلوچستان

کوئٹہ(ثبوت نیوز)صوبائی وزیر خزانہ و مواصلات اور تعمیرات سردار عبدالرحمن کھیتران نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کے بجٹ میں تمام اضلاع کو بلاامتیاز ترقیاتی فنڈز دیئے گئے ہیں بجلی کی قلت کے پیش نظر زمین داروں کو دی جانے والی سبسڈی کی بحالی کیلئے وفاق کے سامنے پرزور مطالبہ رکھا جائے گا

ہیلتھ کارڈ کا اجراء چھ ماہ میں کردیا جائے گا موجودہ حکومت نے اپنی حکمت عملی کی بدولت ماضی کے خسارے کو پندرہ ارب روپے کم کیا ریکوڈک منصوبے سے آٹھ ہزار افراد کو روزگار ملے گا

بے روزگاری کے خاتمے کیلئے 70ہزار پوسٹیں ہمارے پہلے موجود تھے اور موجودہ بجٹ میں بھی ڈھائی ہزار کے قریب پوسٹیں تخلیق کی گئی ہے امن وامان کی بحالی کے لئے عوام نے کالعدم تنظیموں کی بھتہ خوری سے باہر نکلنا ہوگا کوئٹہ کے گردونواح کیلئے پانی کی اسکیموں کیلئے ایک ارب روپے نئے بجٹ میں مختص کئے گئے ہیں

ریکوڈک کے حوالے حکومت نے ایک غیر ملکی کمپنی کے ساتھ معاہدہ کیاگیا معاہدے کی کچھ چیزیں ایسی ہوتی ہیں جن کو منظر عام پر نہیں لاسکتے ریکوڈک کے تمام اخراجات وفاقی حکومت اٹھائے گی بلوچستان کو 25 فیصد خالص منافع ملے گا

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بوائز سکاؤٹس میں پوسٹ بجٹ بریفنگ دیتے ہوئے کیا‘ اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری زاہد سلیم‘سیکرٹری خزانہ حافظ عبدالباسط بھی موجود تھے‘ انہوں نے کہاکہ اتحادی جماعتوں نے کامیابی سے چھوتا بجٹ پیش کیا

حکومت کی تبدیلی کے بعد آٹھ ماہ میں بجٹ میں کسی کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں کیا گیا ماضی کے برعکس پرامن ماحول میں بجٹ پیش کیا گیا گزشتہ بجٹ میں ایوان کے گیٹ بند کئے گئے ارکان اسمبلی پر گاڑی چڑھائی گئی

قدوس بزنجو کی عوام دوست پالیسی نے ہر ایک سے مذاکرات کئے پی ایس ڈی پی کی بک تاخیر سے پرنٹ ہوئی وزیر اعلیٰ قدوس بزنجو نے ہر پارلیمنٹرین کو جائز مقام دیا حکومت نے تاریخی بجٹ پیش کیا سرکاری ملازمین اور ہر مکتبہ فکر کا خیال رکھا گیا

بجٹ کے موقع پر اسمبلی کے سامنے کوئی احتجاج نہیں ہوا انہوں نے بتایا کہ بجٹ کا حجم چھ سو ارب 79 کروڑ روپے یے جس میں ترقیاتی کاموں کیلئے ایک سو تنتیس ارب مختص کی گئی ہیں صوبے کے اپنے وسائل سے وصولیوں کا ہدف 539 ارب رکھا گیا ہے تعلیم کیلئے آٹھ سو چھپن ارب رکھے گئے ہیں

بجٹ خسارے کو ماضی کی نسبت پندرہ ارب کم کیا گیا یے۔حکومت نے ستر فیصد جاری اسیکمات کو اسی سال مکمل کرنے کا ہدف رکھا ہے بے روزگار گریجویٹ کو پانچ سو ملین کی انٹر شب دی جائے گی اسی طرح لیپ ٹاپ اسکیم کیلئے ایک ارب رکھے کوئٹہ کے گردونواح کیلئے پانی کی اسکیموں کیلئے ایک ارب روپے نئے بجٹ میں مختص کئے گئے ہیں

ایک ارب روپے پانی کی اسکیمات کو چلانے کیلئے شمسی توانائی کی مد میں رکھے گئے ہیں حکومت نے امن وامان کو برقرار رکھا ہے مقامی لوگ دہشتگردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں حکومت انکی پشت پہ کھڑی ہے بلوچستان کاگیس ڈویلپمنٹ سرچارج کم ہونے کی وجہ زخائر کمی ہے

بجٹ تخمینہ لگانے کا نام یے اعداد وشمار می کمی پیشی ہوتی ہے انہوں نے کہاکہ ریکوڈک کے حوالے حکومت نے ایک غیر ملکی کمپنی کے ساتھ معاہدہ کیاگیا معاہدے کی کچھ چیزیں ایسی ہوتی ہیں جن کو منظر عام پر نہیں لاسکتے ریکوڈک کے تمام اخراجات وفاقی حکومت اٹھائے گی بلوچستان کو 25 فیصد خالص منافع ملے گا۔

حکومت نے بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا وفاقی منصوبے حاصل کرنا جوئے شیر لانے کے مترادف یے کیونکہ وفاقی میں بلوچستان کی نمائندگی کم ہے خسارے کا بجٹ امیدوں کے سہارے بنتا ہے روان سال صحت تعلیم اور روزگار کو اہمیت دی جائے گی

روان برس چالیس افراد ہزار کو ملازمتیں دینے کا عزم ہے ریکوڈک منصوبے کے تحت آٹھ ہزار افراد کو روزگار ملے گا بلوچستان بنک کا منصوبہ اگلے مالی سال میں رکھا جائے گا ہیلتھ کارڈ کا اجرا چھ ماہ میں کردیا جائے گا اٹھارہ لاکھ افراد کو ہلتھ کارڈ کی سہولت سے مستفید ہوسکے گے

وزیر خزانہ بلوچستان کا کہنا تھا کہ 48 ارب روپے فورسسز کو سیکورٹی کی مد میں ہر سال صوبائی حکومت ادا کرتی ہے ماہی گیری کے پیداواری شعبے کیلئے پانچ ارب سے زائد کی رقم مختص کی گئی یے ماہی گیروں کو جدید کشتیاں فراہم کی جائیں گی ماہی گیری کی

23 اسکیمات جاری اسکیم میں شامل ہیں صوبے میں ستر ہزار اسامیاں خالی ہیں گزشتہ مالی سال کے دوران 92 ارب روپے خرچ کئے جاچکے ہیں بجٹ خسارہ کم کرنا حکومت کی بڑی کامیابی ہے شفاف طریقے سے بجٹ بنایا گیا ماضی میں میرے حلقے میں بھی اسیکم فروخت ہوئی تھی

بلوچستان کے وزراء نے بھی پیڑول نصف کرنے کا اعلان کررکھا ہے حکومت سیاحت کے فروغ کیلئے اقدام کرے گی انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ صوبے کے سب سے بڑا مسئلہ بے روزگاری ہے اور بے روزگار نوجوانوں کو کالعدم تنظیموں کے کارندے غلط استعمال کرتے ہیں

اس حوالے سے ہمارے پاس ستر ہزار کے قریب پوسٹیں موجود ہیں اور ساتھ میں ڈھائی ہزار مزید پوسٹیں تخلیق کی گئی ہے ان پر رواں سال کے دوران بھرتی مکمل کرینگے۔