بلوچستان کے چھ لاکھ سے زیادہ نوجوانوں کو قطر میں روزگار کے مواقع فراہم کئے جائیں گے نوابزادہ شاہ زین بگٹی کا قطر کے سفیر شیخ سعود بن عبدالرحیم التھانی کی گفتگو

کوئٹہ/لسبیلہ(ثبوت نیوز)وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات نوابزادہ شاہ زین بگٹی سے قطر کے سفیر شیخ سعود بن عبدالرحیم التھانی کی ملاقات، ملاقات باہمی دلچسپی مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

وفاقی وزیر اور قطر کے سفیر نے دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون اور قطر میں پاکستانی افرادی قوت کے بہترین استعمال اور ان کی ضروریات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا

وفاقی وزیر منشیات نوابزادہ شاہ زین بگٹی نے قطر کے سفیر شیخ سعود بن عبدالرحیم التھانی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان قطر کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے

قطر کی بلوچستان کے مختلف علاقوں کی ترقی کے لئے کوششیں قابل تحسین ہیں وفاقی وزیر نے قطر کے سفیر سے منشیات کی اسمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ قطر کا منشیات کی روک تھام اور دیگر قانونی امور سے متعلق تعاون قابل تحسین ہے بلوچستان کے نوجوان قطر میں مختلف شعبوں خصوصاً سیکیورٹی فورسز میں خدمات انجام دے رہے ہیں

اور مزید چھ لاکھ سے زیادہ افراد کو قطر میں روزگار کے مواقع فراہم کئے جائیں گے وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات نوابزادہ شاہ زین بگٹی۔