کوئٹہ(ثبوت نیوز)بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی کونسل کا اجلاس مرکزی چیف آرگنائزر و قائم گورنر بلوچستان میر جان محمد جمالی کی صدارت بوائز سکاؤٹس میں ہوا اجلاس میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی قائم مقام گورنر میر جان محمد جمالی وفاقی و صوبائی وزراء سینیٹرز اراکین قومی و صوبائی اسمبلی بھی
اجلاس میں شریک تھے اجلاس میں متفقہ طور پر وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی صدر‘ سینیٹر منظور احمد کاکڑ کو مرکزی جنرل سیکرٹری‘سنیئر صوبائی وزیر سردار صالح محمد بھوتانی صوبائی صدر جبکہ سنیئر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد دمڑ کو صوبائی جنرل سیکرٹری کو بلامقابلہ منتخب کردیاگیا
مرکزی چیف آرگنائزر میر جان محمد جمالی نے نومنتخب عہدیداروں سے حلف لیا‘اس موقع پر منتخب عہدیداروں نے مرکزی کونسل کے ممبران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ پارٹی کو فعال اور منظم بنانے کیلئے تما م تر کوششوں کو بروئے کار لائیں گے
جبکہ ناراض رہنماؤں کے گھروں جا کر ان کو دوبارہ پارٹی صفوں میں شامل کرنے کی کوشش کرینگے یہ پارٹی ہم سب کی مشترکہ ہے سب کو ساتھ لیکر چلنا ہے اجلاس میں پارٹی کی مرکزی کونسل سیشن کے انعقاد سمیت پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیاگیا
اجلاس میں تمام پارٹی امور کو باہمی مشاورت اور اتفاق رائے سے حل کرنے کے عزم اور پارٹی کو مزید فعال او ر مستحکم بنانے کے لئے مربوط لائحہ عمل کی تیاری سے اتفاق کیا گیا اجلاس میں بلدیاتی انتخابات میں بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدواروں کی بھاری اکثریت سے کامیابی پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا گیا
اور اس سے آئندہ عام انتخابات میں پارٹی کی کامیابی کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا گیااور عہد کیا کہ آنے والے جنرل الیکشن کیلئے بھی تمام ترکوششوں کو بروئے کار لائیں گے جبکہ کوئٹہ اور لسبیلہ میں لوکل انتخابات کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل کرینگے
دریں اثناء مرکزی کونسل کے ممبران صوبائی وزاء سردار عبدالرحمن کھیتران‘ حاجی محمد خان لہڑی‘ حاجی محمد خان طوراتمان خیل‘سردار مسعود لونی‘میر ضیاء اللہ لانگو اور دیگر نے بی اے پی کے مرکزی جنرل کونسل کے کامیاب انعقاد پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ
میرضیاء اللہ لانگو کا بی اے پی کا وزیر اعلی بلوچستان عبدالقدوس بلامقابلہ بی اے پی کے مرکزی صدر اور سینیٹر منظور کاکڑ مرکزی سیکرٹری جنرل منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں امید ہے کہ بی اے پی کی نئی منتخب ہونے والی قیادت پارٹی کو مزید فعال بنانے میں اپنا کرداراداکرئے گی
نومنتخب بی اے پی کے مرکزی صدر قدوس بزنجو اور سیکرٹری جنرل سینٹر منظور کاکڑ نئے جذبے کے ساتھ بلوچستان کی خدمت کریں گے وہ دن دور نہیں کہ بی اے پی ایک دن قومی جماعت بن کر ابھرے گی انٹراپارٹی الیکشن نے ثابت کردیا کہ بی اے پی جمہوری پارٹی ہے
تین سال کے اندر کامیاب انٹراپارٹی نے ثابت کردیا کہ بی پی اے پارٹی میں مورثی جماعت نہیں۔
بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی کونسل کا اجلاس‘وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو صدر‘ منظور کاکڑ جنرل سیکرٹری بلامقابلہ منتخب
