ملازمین تنظیموں کا مطالبات کے حق میں جلسہ و ریلی‘ پولیس کی لاٹھی چارج و شیلنگ‘ متعدد ملازمین و پولیس اہلکار زخمی کل تمام سرکاری دفاترز‘ تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان

کوئٹہ(ثبوت نیوز)آل بلوچستان ایمپلائز ورکرز گرینڈ الائنس نے اپنے مطالبات کے حق میں میٹروپولٹین کے سبزہ زارپر جلسہ عام کیا اور شام کو ریلی نکالی گئی جب انتظامیہ نے ریلی کو آگے جانے کی اجازت نہیں دی جس پر انتظامیہ او ر ملازمین کے ٹھن گئی

اور انتظامیہ نے ملازمین پر لاٹھی چارج اور شیلنگ کی گئی جس سے کئی ملازمین اور پولیس اہلکار بھی زخمی ہو گئے‘ بیو گا نے واقعہ کے خلاف آج تمام سرکاری دفاترز اور تعلیمی بند حتیٰ ہے الیکشن ڈسپلے سینٹر بھی کھولنے کی اجازت نہ دینے کی دھمکی دی گئی

واضح رہے کہ پے روز بیوگا میں شامل تنظیموں کے زیر اہتمام اپنے مطالبات کے حق میں میٹروپولٹین میں صبح سے شام تک جلسہ منعقد ہوا جس سے بیوگاکے مرکزی رہنماؤں حاجی حبیب الرحمن مردانزئی‘ داد محمد بلوچ‘ یوسف کاکڑ اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وفاق کی طرز پر سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافہ کیا جائے

ملازمین کی اپ گریڈیشن کا مسئلہ فوری حل کیا جائے پچھلے سال وفاقی حکومت نے 25 فیصد اضافہ کیا تھا بلوچستان حکومت نے پچھلے سال بھی وفاق سے 10 فیصد کم کرکے 15 فیصد اضافہ کیانہ ہونے کی صورت میں ہم بھرپور احتجاج کرینگے

اور بجٹ کے دن صوبائی اسمبلی کے سامنے دھرنا دینگے مقررین نے کہاکہ انتظامیہ اور حکومت نے ہمارے ساتھ کئی بار وعدے کیے لیکن پھر اپنے وعدوں سے مکر گئے وفاق سمیت چاروں صوبوں میں حکومتوں نے ملازمین کی مطالبات پر عملدرآمد کرتے ہوئے 25فیصد الائنس کی منظوری دی گئی

لیکن ہمارے ہاں ایک دفعہ 25اور بعد میں 15لیکن اس پر بھی عملدرآمد نہیں کیاگیا جس سے معلوم ہوتا ہے کہ حکومت ہمیں نظر انداز کررہی ہے جس پر ہم مجبور ہو کر باہر نکلنے پر آگئے اور ہم نے یہ عہد کیا کہ جب تک ہمیں اس دفعہ تمام مطالبات کی نوٹیفکیشن حوالے نہیں کریں گے اس وقت تک ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے

حکومت وقت کو چاہئے کہ وہ ہمارے مطالبات تسلیم کریں جن میں پچیس فیصد تنخواہوں میں اضافہ اور دیگر مراعات شامل ہیں نہ ہونے کی صورت میں ہم آج صوبائی اسمبلی کے سامنے دھرنا دینگے اس حوالے سے جب ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں میٹروپولٹین سے باہر ریلی نکالنے کی کوشش کی

اور جی پی او جب پہنچ گئے تو وہاں پر انتظامیہ نے آگے جانے کی اجازت نہیں دی اور ان کو وارننگ دی کہ ریلی کو ختم کیا جائے ورنہ ہم آپ کو آگے نہیں جانے دینگے

جس پر پولیس اور ملازمین کے درمیان ٹھن گئی اور ملازمین نے آگے جانے کی ضد کی جس پر پولیس نے مجبور ہو کر لاٹھی چارج اور شیلنگ کی جس سے کئی ملازمین اور دوسری جانب پولیس اہلکار زخمی ہو گئے

واقعہ کے بعد بیوگاکے چیئرمین حاجی حبیب الرحمن مردانزئی نے اعلان کیا کہ انتظامیہ کی اس ناروا رویہ کے خلاف آج بروز منگل تمام تعلیمی اور سرکاری دفاتر حتیٰ کہ الیکشن ڈسپلے سینٹر بھی بند رہے گی۔