پاکستان کا گوادرکیلئے ایران سے بجلی خریدنے کا فیصلہ ایران پاکستان کو گوادر کیلئے 100میگا واٹ بجلی فراہم کریگا جس سے لوڈشیڈنگ میں کمی ہوگی

کوئٹہ(ثبوت نیوز)پاکستان نے گوادر کے بجلی ضروریات پوری کرنے کیلئے پڑوسی ملک ایران سے بجلی خریدنے کا فیصلہ کرلیادونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے درمیان گوادر کیلیے سو میگا واٹ بجلی پراتفاق ہوا ہے

ایران پاکستان کو گوادر کیلئے بجلی دے گا، اس سلسلے میں جلد پاکستان کا ایک وفد تہران کا دورہ کرے گا دوسری جانب ایرانی حکومت ایران میں قید 70 کے قریب پاکستانی قیدی بھی پاکستان منتقل کرنے پر رضا مند ہوگیا ہے

پاکستان نے گزشتہ دنوں بلوچستان کو فراہم کی جانے والی موجودہ 104 میگاواٹ بجلی کے علاوہ بجلی کی برآمدات میں 100 میگاواٹ اضافے کی درخواست کی تھی واضح رہے کہ ایران میں بجلی کی پیداوار کا نظام سات ہمسایہ ممالک سے منسلک ہے

جن میں افغانستان، پاکستان، عراق، ترکی، آذربائیجان، اور ترکمانستان شامل ہیں۔