تحریک عدم اعتماد میں مخالفین کو ناکامی ہو گی‘پارٹی کے ساتھ نہ دینے والوں کے خلاف کاروائی ہو سکتی ہے‘میر نصیب اللہ مری

کوئٹہ(ثبوت نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈرمیر نصیب اللہ مری نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد میں مخالفین کو ناکامی ہو گی قدوس بزنجو ہی صوبے کا وزیراعلیٰ رہے گا اس وقت صوبے کو ترقی دینے کی ضرورت ہے تحریک انصاف موجودہ حکومت کی حمایت کرے گی

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا‘ صوبائی وزیر تعلیم میر نصیب اللہ مری نے کہاکہ تحریک عدم اعتماد جمع ہو گئی پتہ چل جائے گا اکثریت کس کے پاس ہے پاکستان تحریک انصاف کو مرکز سے ہدایت ہے کے ہم قدوس بزنجو کی حمایت کریں

جن لوگوں نے تحریک عدم اعتماد لاہا ہے ان کے ساتھ اکثریت نہیں ہے مذاکرات کے دروازے عدم اعتماد جمع ہونے تک ہے عدم اعتماد جمع ہونے کے بعد مزکرات نہیں ہو نگے پارٹی کے ساتھ نا دینے والوں کے خلاف کاروائی ہو سکتی ہے

انہوں نے کہاکہ تحریک عدم اعتماد میں مخالفین کو ناکامی ہو گی قدوس بزنجو ہی صوبے کا وزیراعلیٰ رہے گا اس وقت صوبے کو ترقی دینے کی ضرورت ہے تحریک انصاف موجودہ حکومت کی حمایت کرے گی۔