کوہ سلیمان کے جنگلات میں لگی آگ پر قابو پالیاگیا ہے‘ تحریک اعتماد بطریق احسن نمٹانے کی خوشخبری جلد دینگے‘مولانا عبدالواسع

کوئٹہ(ثبوت نیوز)وفاقی وزیر ہاوسنگ اینڈ ورکس مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ کو ہ سلیمان کے جنگلات میں لگی آگ پر قابو پالیاگیا ہے قیمتی اور نایاب جنگلات کو بچانے پر ایرانی حکومت کے مشکور ہیں

وفاقی‘صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ ژوب شیرانی نے بھی آگ بجھانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا وزیراعظم شہباز شریف سے ویڈیو لنک کے ذریعے رابطے کیے وزیراعظم نے متاثرین کو مکمل معاوضہ دینے کا فوری اعلان کیا

سیاسی لوگ ایک دوسرے سے ملتے رہتے ہیں البتہ تحریک اعتماد بطریق احسن نمٹانے کی خوشخبری پہلے سے دے رہا ہوں ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی‘ سنیئر صوبائی وزیر نورمحمد دمڑ اور دیگر اعلیٰ حکام کے ہمراہ وزیراعلیٰ ہاؤس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا

اس موقع پر صوبائی ترجمان فرح عظیم شاہ بھی موجود تھے‘ مولانا عبدالواسع نے کہاکہ وزیر اعظم کے نمائندے کی حیثیت سے کوئٹہ اور شیرانی آیا بلوچستان حکومت سے رابطے کئے دو گھنٹوں کے نوٹس پر شیرانی گئے

ژوب میں وزیر اعظم میاں شہباز شریف سے وڈیو لنک کے ذریعے رابطے کئے وزیر اعظم نے متاثرین کو مکمل معاوضہ دینے کا فوری اعلان کیا وزیر اعظم نے ایران سے فوری فائر فائٹر جہاز منگوایا

انہوں نے کہاکہ متاثرہ علاقوں میں آگ بجھا دی گئی ہے حکومتوں کا کام اپنے عوام کو ریلف دینا ہوتا ہے ماضی میں دس روز کوئٹہ میں لاشیں سڑک پر ہڑی رہی کسی نے توجہ نہیں دی مولانا واسع چیف سیکرٹری کور کمانڈر نے احکامات فوری دئے قیمتی اور نایاب جنگلات کو بچانے پر ایران حکومت کے مشکور ہیں

اسی جذبے سے عوام کی خدمت جاری رکھی جائے گی انہوں نے کہاکہ میڈیا نے بروقف نشان دہی کی آگ کی متاثر علاقے کا 15 کلومیٹر کا علاقے کو نقصان ہوا دس دس لاکھ صوبائی حکومت نے معاوضے کا اعلان کیا وفاقی حکومت الگ معاوضے کا اعلان کرے گی

باھر ممالک سے جہاز منگوانے کی بجائے اپنا بندوبست کرے گی آگ لگنے کی وجوہات کا جائزہ لیا جارہا ہے جہاز کہاں سے پانی اٹھاتا یے وہ ان کا مسئلہ ہے انہوں نے کہاکہ وزیر اعلی قدوس نزنجو کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع ہونے

اور جام کمال خان کے ان سے رابطے کے سوال پر مولانا واسع کا کہنا تھا کہ سیاسی لوگ ایک دوسرے سے ملتے رہتے ہیں البتہ تحریک اعتماد بطریق احسن نمٹانے کی خوشخبری پہلے سے دے رہا ہوں