کوئٹہ سمیت اندرون بلوچستان بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری کاروبار زندگی مفلوج ہو کررہ گئی ہے سرکاری دفاتر میں سرکاری امور ٹھپ ہوکر رہ گیا ہے

کوئٹہ(ثبوت نیوز)وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے دیگر علاقوں میں شدید گرمی کے باوجود بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث کاروبار زندگی مفلوج ہو کررہ گئی ہے کوئٹہ میں طویل لوڈشیڈنگ کے باعث سرکاری دفاتر میں سرکاری امور ٹھپ ہوکر رہ گیا ہے

تفصیلات کے مطابق وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع نصیرآباد‘ جعفرآباد‘ چمن‘ قلعہ عبداللہ‘نوشکی‘ خاران‘ ژوب‘ زیارت‘ قلعہ سیف اللہ سمیت دیگر اضلاع میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے باعث لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے

گرمی شروع ہوتے ہی بجلی کی لوڈشیڈنگ میں اضافہ کیاگیا جس کے باعث زمینداروں اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے کوئٹہ کے سول سیکرٹریٹ سمیت دیگر سرکاری دفاتر میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث سرکاری امور ٹھپ ہو کررہ گیا ہے

کیسکو کی جانب سے تاحال بجلی کی فراہمی کے لئے اقدامات نہیں اٹھائے گئے ہیں جس کی وجہ سے شہریوں نے قومی شاہراہوں کو بند کرنے کی دھمکی دیدی۔