صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ٹینکر مافیا کا راج برقرار‘عوام نے سڑک بلاک کر احتجاج کیا ہزارہ ٹاون کے مکینوں نے مغربی بائی پاس دھرنا دیکر روڈ کو بلاک کردیا

کوئٹہ(ثبوت نیوز)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ٹینکر مافیا کا راج برقرار‘فی ٹینکر 2ہزار سے تین ہزارروپے تک پہنچادیا پانی کی عدم دستیابی کے خلاف ہزارہ ٹاون کے مکینوں نے مغربی بائی پاس دھرنا دیکر روڈ کو بلاک کردیا

واضح رہے کہ کوئٹہ مختلف علاقوں میں پانی کی قلت نے ایک بار پھر سر اٹھا لیا جس میں ٹینکر مافیا اور محکمہ واسا دونوں کا سازش ہے اور اس کوئٹہ شہر میں فی ٹینکر پانی دو ہزار سے تین ہزار جبکہ بعض علاقوں میں پانچ ہزار تک پہنچ چکا ہے

پانی کی عدم دستیابی اور ٹینکر مافیا کے ناروا رویہ کے خلاف ہزارہ ٹاؤن کے مکینوں نے مغربی بائی پاس پر دھرنا دیکر احتجاج کیا احتجاج میں خواتین اور بچوں نے بھی شرکت کی

مظاہرین نے کہاکہ ہمارے علاقے میں گزشتہ کئی مہینوں سے پانی غائب ہے محکمہ واسا کے اہلکاروں کو فون کرکے جواب نہیں دیتے ہیں جس سے پورا علاقہ کربلا کا منظر پیش کررہا ہے حکومت وقت بھی پانی کی عد م دستیابی پر خاموش ہے

جبکہ علاقے سے منتخب نمائندہ بھی ہمارے ساتھ نہیں دے رہے ہیں جس سے علاقے کے عوام مشکلات کا شکار ہے انہوں نے کہاکہ ہم حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہزارہ ٹاون میں پانی کی عدم دستیاب پر کارروائی کریں اور پانی فراہم کیا جائے بعد ازاں انتظامیہ کی یقین دہانی پر روڈ کو دوبارہ ٹریفک کیلئے کھول دیا۔