کوئٹہ(ثبوت نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی رہنماؤں نے کہا ہے کہ 25 مئی کو پارٹی کے زیر اہتمام اسلام آباد میں پر امن دھرنے کا اعلان کر دیا
وفاقی حکومت نے دھرنا خراب کرنے کی کوشش کی تو دیگر ممالک کی طرح کوئٹہ میں میٹروپولیٹن کے سبزار پر دھرنا دیکر اس وقت تک جاری رہے گا جب تک صاف وشفاف انتخابات کا اعلان نہیں ہو گاپارٹی نے حقیقی آزادی کیلئے دھرنا کا اعلان کیا ہے
جو ملک کی عوام کی مفادات میں ہے تحریک انصاف نے ساڑے تین سال میں وہ کام کیے جو آج ہمارے پر امن اور کامیاب جلسوں کا ثبوت ہے وزیراعلیٰ بلوچستا ن کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں مرکزی قائدین جو فیصلہ کرینگے
اراکین اسمبلی اس پر عمل درآمد کرینگے‘یہ بات تحریک انصاف کے صوبائی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر منیر بلوچ‘ضلعی صدر عبدالباری بڑیچ‘نوابزدہ شریف جوگیزئی‘داؤد خان پانیزئی‘سابق رکن قومی اسمبلی منورہ منیر اور دیگر نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی
انہوں نے کہا کہ پارٹی کے چیئرمین عمران خان نے ایمپورٹیڈ حکومت کی خاتمے کیلئے 25 تاریخ کے اسلام آباد جانے کی کال دی ہے 25 تاریخ کو بلوچستان میں بھی دھرنا دیا جائے گادھرنا اس وقت تک جاری رہے گا جب تک اسمبلیاں تحلیل نہیں ہونگے دھرنے میں بلوچستان بھر سے لوگ کوئٹہ اکر شرکت کرینگے یہ جنگ ہماری بقاء کی جنگ ہے
اور ہماری حقوق کی جنگ ہے انہوں نے کہا کہ ہمارا پر امن دھرنا ہوگا اس میں کسی قسم کا تشدد نہیں ہوگااگر مرکزی حکومت نے کوئی ایکشن لیا تو اس کے رسپانس میں ہم نے اپنا ریکشن دیکھانا ہے ہم نے ہر ڈسٹرکٹ میں کال دیا ہے پرامن احتجاج ہوگی جب تک مرکز سے کال نہیں آئیگی
اس وقت تک دھرنا جاری رہے گابلوچستان بھر کے لوگ کوئٹہ کے دھرنے میں شرکت کرینگے انہوں نے کہا کہ دھرنے کا تعین کرہے ہیں کہ کس جگہ دھرنا دینگے البتہ انتخاب میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ ہوگا ملک کو ایک حقیقت آزادی لیکر دینگے
تاکہ ہر شہری کو اپنا حقوق مل سکے25 مئی کو پارٹی کے زیر اہتمام اسلام آباد میں پر امن دھرنے کا اعلان کر دیا وفاقی حکومت نے دھرنا خراب کرنے کی کوشش کی تو دیگر ممالک کی طرح کوئٹہ میں میٹروپولیٹن کے سبزار پر دھرنا دیکر اس وقت تک جاری رہے گا
جب تک صاف وشفاف انتخابات کا اعلان نہیں ہو گاپارٹی نے حقیقی آزادی کیلئے دھرنا کا اعلان کیا ہے جو ملک کی عوام کی مفادات میں ہے تحریک انصاف نے ساڑے تین سال میں وہ کام کیے جو آج ہمارے پر امن اور کامیاب جلسوں کا ثبوت ہے وزیراعلیٰ بلوچستا ن کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں مرکزی قائدین جو فیصلہ کرینگے اراکین اسمبلی اس پر عمل درآمد کرینگے
پی ٹی آئی نے 25 تاریخ کوبلوچستان میں دھرنے کا اعلان کر دیا دھرنا کہا ہوگا تفصیلات سامنے آگئے‘پریس کانفرنس
