کوئٹہ(ثبوت نیوز) بلوچستان ہائی کورٹ میں لاپتہ خواتین بارے دائر کامران مرتضیٰ کی درخواست پر سماعت ہوئی درخواست چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جناب جسٹس نعیم اختر افغان اور جناب جسٹس روزی خان بڑیچ کی عدالت میں پیش کی گئی درخواست گزار کے مطابق دو خواتین ایک مرد اورایک دو ماہ کا بچہ گزشتہ دو ماہ سے لاپتہ ہیں
عدالت نے آئی جی ایف سی (جنوبی)اور ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کو اس ضمن میں نوٹس جاری کرنے کا حکم دے دیا ڈی آئی جی سی ٹی ڈی تازہ ترین معلومات کے ساتھ 24 مئی 12 بجے دن عدالت میں پیش ہوں
تفصیلات کے مطابق پیر کے روز بلوچستان ہائی کورٹ میں دو رکنی بینچ جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس روزی خان بڑیچ پر مشتمل تھی جس نے بلوچستان میں لاپتہ افرا دکے حوالے سے سماعت کی گئی
سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ اس حوالے سے متعلقہ اداروں نے کارروائی کیوں نہیں کی گئی اور دو رکنی بینچ نے حکم صادر کیا کہ 24مئی کو آئی جی ایف سی جنوبی اور ڈی آئی جی سی ٹی ڈی سمیت دیگر اعلیٰ حکام کو طلب کردیا
لاپتہ افراد کی جانب سے درخواست سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر سینیٹرکامران مرتضیٰ نے کی۔
بلوچستان ہائی کورٹ میں لاپتہ خواتین بارے دائر کامران مرتضیٰ کی درخواست پر سماعت آئی جی ایف سی (جنوبی)اور ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کو نوٹس جاری
