کوئٹہ(ثبوت نیوز)بلوچستان عوامی پارٹی کے پارلیمانی لیڈر اور وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر دستخط کرنے والے پارٹی سے تعلق رکھنے والے 7اراکان اسمبلی کو شوکاز نوٹس جاری کردیاگیا
اور کہاکہ آرٹیکل 63اے کے تحت جواب نہیں دیا تو ان کے خلاف کارروائی کرینگے واضح رہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے پارلیمانی گروپ کا ایک اہم اجلاس 22مئی کو وزیراعلیٰ بلوچستان اور پارٹی کے پارلیمانی لیڈر میر عبدالقدودس بزنجو کی صدارت میں ہوا پارٹی ترجمان سردار عبدالرحمن کھیتران کے مطابق اجلاس میں
16اراکین نے شرکت کی اور اس امر پر غور کیاگیا کہ پارٹی سے تعلق رکھنے والے سات ارکان اسمبلی نے وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر دستخط کیے جو پارٹی اور پارلیمانی لیڈر کی خلاف ورزی ہے
پارٹی نے اکثریت رائے سے یہ فیصلہ کیا کہ آئین کے آرٹیکل63اے کے تحت ان اراکین اسمبلی کے خلاف کارروائی کرینگے متعلقہ ارکان اسمبلی اس حوالے سے پارلیمانی بورڈ میں پیش ہو کر وضاحت کریں
بصورت دیگر آرٹیکل63اے اور سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کی روشنی میں کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
پارلیمانی لیڈر بی اے پی اور وزیراعلیٰ بلوچستان کا تحریک عد م اعتماد پر دستخط کرنیوالے اراکین کو شوکاز نوٹس پارٹی نے اکثریت رائے سے یہ فیصلہ کیا
