کوئٹہ(ثبوت نیوز) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کوئٹہ جناب داؤد خان ناصر نے لڑکی کے ساتھ زیادتی کے مقدمہ میں نامزد 2 ملزمان کو مجمو عی طور پر 28 سال قید اور لاکھوں روپے جرمانہ کی سزا سنا دی ہے
استغاثہ کے مطابق ملزمان عبدالرحمن اور نصیب اللہ نے 21 مئی 2021 ء کو پولیس تھانہ سول لائن لوئنٹ کے حدود میں سندھ سے سے تعلق رکھنے والی سترہ سالہ لڑکی ( کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا یا تھا جن کے خلاف پولیس نے متاثرہ لڑکی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے چالان عدالت میں پیش کیا تھا
گزشتہ سماعت کے موقع پر فریقین کے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت کے جج نے مقدمہ کا فیصلہ محفوظ کر لیا تھا گزشتہ روز عدالت کے جج نے لڑکی سے
جنسی زیادتی کا جرم ثابت ہونے پر دونوں نامزد ملزمان عبدالرحمن اور نصیب اللہ کو چودہ چودہ سال قید اور ایک ایک لاکھ روپے جر مانہ کی سزائیں سنادی۔
کوئٹہ نامزد ملزمان کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کوئٹہ نے 28سال قید، لاکھوں کے جرمانے کی سزا کیوں سنائی۔۔۔؟
