کوئٹہ(ثبوت نیوز) ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر نور قاضی اور ڈاکٹر طاہر زہری نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں 24 سے 30 اپریل تک حفاظتی ٹیکوں سے متعلق اگاہی ہفتہ مہم منایا جاتاہے
محکمہ صحت بلوچستان اور توسیع پروگرام برائے حفاظی ٹیکہ جات کی توسط سے بلوچستان بھر میں ہفتہ مہم چلائی جائے گی‘ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا
انہوں نے کہا کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے دیگر اضلاع میں 24 سے 30 اپریل تک حفاظتی ٹیکہ جات کی مہم چلائی جائے گی جس میں ایک سال سے کم عمر بچوں کو گیارہ بیماریوں سے بچاو کے ٹیکے لگائے جاتے ہیں
حفاظتی ٹیکہ جات تین طریقے مہیا کی جاتی ہیں بلوچستان کی 783 یونین کونسلوں میں سے صرف 579 یو سیز میں فکسڈ سائڈ فعال ہیں انہوں نے کہا کہ اس وقت حفاظتی ٹیکہ جات کو کامیاب بنانے کیلئے مزید ایک ہزار ویکسی نیٹر ز کی ضرورت ہے
بلوچستان میں ایک ہزار ویکسی نیڑز کی کمی ہے جس کے باعث ہمیں مشکلات درپیش ہوتی ہے بلوچستان میں ساڑھے 4 لاکھ سے زائد بچوں کو ویکسین پلانے کا ہدف مقرر ہے حفاظتی ٹیکہ جات مہم کیلئے صوبے بھر میں 1230 ٹیمیں تشکیل دی جاچکی ہیں
انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ہر سال بچے مختلف پیچید گیوں کی وجہ سے مر جاتے ہیں جن میں اکثر اموات ان پیچید گیوں کی وجہ سے ہی ہوتی ہے ان بیماریوں کو ختم کرنے کیلئے مفت ویکسین فراہم کی جاتی ہے
والدین اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کریں۔
بلوچستان بھر میں 24 سے 30 اپریل تک بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائیں گے صوبے میں ساڑھے 4 لاکھ سے زائد بچوں کو ویکسین پلانے کا ہدف مقرر ہے‘‘ڈی جی ہلیتھ بلوچستان
