کوئٹہ سمیت بلوچستان کے جنوبی اور شمالی اضلاع میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہونے کے ساتھ بجلی غائب ساتھ میں آنکھ مچولی کا سلسلہ بھی جاری

کوئٹہ(ثبوت نیوز)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے جنوبی اور شمالی اضلاع میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہونے کے ساتھ بجلی غائب ساتھ میں آنکھ مچولی کا سلسلہ بھی جاری ہے

آنکھ مچولی ہونے کی وجہ سے الیکٹرانک اشیاء جل گئے واضح رہے کہ حسب معمول اس سال بھی گرمی کی شدت میں اضافہ ہوا تو ساتھ میں واپڈا والوں نے گرمی کا ساتھ دیتے ہوئے لوڈشیڈنگ میں اضافہ کردیا

اور آنکھ مچولی کا سلسلہ بھی بڑھادیا یعنی ایک گھنٹے میں پانچ سے دفعہ بجلی چلی اور آ جاتی ہے بجلی کی آنکھ مچولی کی وجہ سے الیکٹرانک مشینری جس میں فریج‘استری‘ای سی سمیت دیگر اشیاء جل گئے

لوڈشیڈنگ کے حوالے جب کیسکو سے رابطہ کرتے ہیں تو عوام کی شکایت سننے کی بجائے موبائل بند اور پی ٹی سی ایل کو مصروف رکھتے ہیں عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا کہ واپڈا کا جو رویہ ہے وہ درست کریں ورنہ واپڈا آفس کا گھیراؤ کرینگے۔