سبی (ثبوت نیوز) رند قبیلے کے سربراہ سابق صوبائی وزیر تعلیم بلوچستان چیف آف رند سردار یارمحمد رند نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت سے ہمیں دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی بلدیاتی انتخابات میں جیت رند پینل کی ہوگی
ضلع سبی و کچھی کی عوام کے مفادات کے حصول کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں ٹکری منظور احمد رند، ڈاکٹر محمد اقبال رند سمیت عوامی سماجی سیاسی قبائلی عمائدین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا
اس موقع پروڈیرہ فدا علی رند، عبدالستار رند، وڈیرہ عطائی خان رند رند پینل سبی کے نامزد امیدوارمیر جاوید حسین رند بھی موجود تھے رند قبیلے کے سربراہ سابق صوبائی وزیر تعلیم بلوچستان چیف آف رند سردار یارمحمد رند نے کہا کہ بلوچستان سے وفا اور سرزمین بلوچستان کے دفاع سمیت بلوچ قوم کا مستقبل روشن وتابناک بنانا
ہماری سیاست کا محور ہے ہمارا مشن عوام کی بلارنگ ونسل خدمت کرنا ہے عوامی مسائل کے حل کیلئے تمام وسائل کو استعمال کرنے کی طاقت رکھتے ہوئے علاقوں کی تعمیر وترقی کیلئے خدمات سرانجام دے رہے ہیں
رند پینل ورند گروپ سبی وکچھی میں بلدیاتی انتخابات عوامی مسائل کے خاتمہ کیلئے لڑ رہی ہے کامیاب ہوکر عوام کی مشکلات کا زالہ کرنا ہماری مقصد ہے رند پینل نے ہمیشہ عوام کے مفادات کو ترجیجی دی اقتدار رہے
یا نہیں رہے ہمیں عوام کے مفاد عزیز ہیں اس سے کسی صورت چشم پوشی اختیار نیں کرسکتے بلدیاتی انتخابات میں عوام کی حمایت سے کامیابی حاصل کریں گے عوام کے مشوروں سے رند پینل کے تمام امیدواروں کا انتخاب کیا گیا ہے
جو ایماندار محنتی ہیں رند پینل کی کامیابی کیلئے ضلع سبی کچھی (بولان) کے تمام برداری رند پینل کے کارکنو ں کی ذمہ داری ہے کہ وہ رندپینل کاپیغام گھر گھر لے جائیں جو امن پیار محبت اور بھائی چارے کا ہے.
بلوچستان سے وفا اور سرزمین بلوچستان کے دفاع سمیت بلوچ قوم کا مستقبل روشن وتابناک بنانا ہماری سیاست کا محور ہے‘سردار یار محمد رند
