کوئٹہ(ثبوت نیوز)سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت مہنگائی کے خلاف اور متعلقہ افراد جو مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے پر بضد ہے ان کے خلاف کارروائی کی جائے اور پرائس کنٹرول کمیٹی کو فعال بنایا جائے
نہ ہونے کی صورت میں ہم بھرپور احتجاج کرینگے‘ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری رشید خان ناصر‘ بلوچستان نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر غلام نبی مری‘جماعت اسلامی کے ضلعی امیر مولانا عبدالکبیر شاکر اور جمعیت علماء اسلام نظریاتی
کے ضلعی امیر قاری مہراللہ نے مہنگائی پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کیا‘ انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے مہنگائی کے خلاف جو آواز بلند کی اور برسراقتدار آکر عوام کی مکمل حمایت بھی حاصل ہے
لیکن اس وقت مہنگائی نے ایک بار پھر سر اٹھا لیا جس میں وہ لوگ شامل ہے جو ہمیشہ مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی کرتے ہیں حکومت مہنگائی کے خلاف سنجیدہ ہے اور ان کا سلوگن بھی مہنگائی ختم کرنا ہے
لیکن دوسری جانب مصنوعی مہنگائی پیداکرنے والے مافیا زور آور ہے جو ہر وقت عوام کو مہنگائی کے نیچے لانے کی کوشش کرتے ہیں اس صورت میں حکومت اپنی رٹ برقرار رکھتے ہوئے مہنگائی کے خلاف بھرپور کارروائی کریں
اور جو لوگ مہنگائی لانے میں مصروف ہیں ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کیا جائے تاکہ عوام آسانی سے خریداری کرسکیں کیونکہ اس وقت زیادہ مہنگائی ہونے کی وجہ سے غریب عوا م خریداری سے محروم ہیں۔
موجودہ حکومت گرانفروشوں اور منافع خوروں کیخلاف بلاتفریق کارروائی کریں‘سیاسی رہنماؤں
