خاران (ثبوت نیوز) رکن صوبائی اسمبلی ثناء بلوچ نے کہا کہ فلاحی اداروں کے قیام سے ہی معاشرے میں انسانیت کے جزبوں کو فروغ دیا جاسکتاہے انہوں خیالات کا اظہار انھوں نے فلاحی ادارہ اقراء بلڈ بینک اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے ایمبولینس کے معائنہ کے دوران کیا
اس موقع پر اقراء بلڈ بینک اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے چیئرمین طارق رفیق بلوچ نے ایمبولینس اور ادارے سے معتلق بریفنگ دی۔
اس موقع پر ثناء بلوچ نے اقراء بلڈ بینک اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے فلاحی کاموں کو سہراتے ہوئے کہا کہ انسانیت کی خدمت زندہ معاشروں کی پہچان ہے خدمت خلق اور انسانی فلاح و بہبود کا تصور تمام مذاہب میں بدرجہ اتم موجود ہے۔
جبکہ غیر مذہبی معاشروں اور انسانوں میں بھی یہ جذبہ پایا جاتا ہے۔ جس کی بے شمار مثالیں دنیا بھر آج بھی موجود ہیں۔ اسلام بھی ہمیں انسانی فلاح کا درس دیتا ہے کہ ”ایک انسان کی جان بچانا گویا ساری انسانیت کو بچانے کے مترادف ہے جبکہ ایک انسان کی جان لینا ساری انسانیت کی جان لینے کے برابر ہے۔
فلاحی اداروں کے قیام سے ہی معاشرے میں انسانیت کے جزبوں کو فروغ دیا جاسکتاہے‘ثناء بلوچ
