کوئٹہ(ثبوت نیوز)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں مہنگائی کا طوفان برپاء ہوگیا اشیاء خوردونوش کے ساتھ تندوروالوں نے روٹی کی وزن میں سو فیصد کمی جبکہ ہوٹل والوں نے سالن کی قیمت میں بھی بے تحاشااضافہ کردیاگیا غریب عوام ایک کی وقت کی روٹی کیلئے ترس گئے‘پرائس کنٹرول کمیٹی غائب‘
عوام کا حکومت وقت اور ضلعی انتظامیہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ‘ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں بے تحاشااضافہ ہوگیا اشیاء خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں
گوشت‘ سبزیاں‘ آٹا‘چینی‘چاول‘دالیں سمیت دیگر اشیاء کی قیمتوں میں گرانفروشوں اور منافع خوروں نے دگنا اضافہ کردیاگیا جس سے غریب عوام ایک وقت کی روٹی کے لئے ترس گئے دیہاڑی دار مزدور سمیت دیگر
متوسط طبقہ درپدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں‘ گرانفروشوں اور منافع خوروں کے خلاف ضلعی انتظامیہ کارروائی کرنے میں ناکام اور نہ ہی پرائس کنٹرول کمیٹی کا نام و نشان ہے
عوامی حلقوں نے بات چیت کرتے
ہوئے کہاکہ منافع خوروں اور گرانفروشوں کے خلاف کارروائی نہ کرنے سے معلوم ہوتاہے کہ پرائس کنٹرول کمیٹی اورضلعی انتظامیہ گرانفروشوں اور منافع خور آپس میں ملے ہوئے ہیں جس سے مہنگائی میں بے تحاشااضافہ ہوگیا ہے عوامی حلقو ں نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے
کہاکہ گرانفروشوں اور منافع خوروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے بصورت دیگر مہنگائی کے خلاف سڑکوں پر نکل آئیں گے جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت وقت اور ضلعی انتظامیہ پرعائد ہو گی۔
صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں مہنگائی کا طوفان برپاء ہوگیا گرانفروشوں اور منافع خوروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے‘غریب عوام پریشان
